وہ کمپیوٹر ٹرکس جن سے آپ واقف نہیں

کمپیوٹرز کا استعمال آج کے دور میں کون نہیں کرتا مگر کچھ معاملات میں لاعملی اکثر کاموں کو مشکل بنا دیتی ہے۔ کمپیوٹر کے مختلف پروگرامز کے لیے کچھ ٹرکس یا ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو ہوتی تو بہترین ہیں مگر وہ لوگوں کی نظروں سے چھپی ہوتی ہیں، حالانکہ ان سے واقفیت صارفین کے لیے کمپیوٹر کا استعمال زیادہ آسان اور تفریح سے بھرپور بنا دیتی ہے۔ تو یہاں ڈان سے اخذ شدہ چند ایسے ہی کچھ بہترین ٹپس کے بارے میں جان؛ے جو مفید ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح سے بھی بھرپور ہیں۔
 

اسکرین کے منتخب حصے کا اسکرین شاٹ لینا:
اگر آپ کو کمپیوٹر اسکرین کے کسی خاص حصے کا اسکرین شاٹ لینا ہو تو اس کا آسان طریقہ ونڈوز میں موجود ہے۔ بس اسٹارٹ پر کلک کریں اور پھر ' Snipping Tool ' پر کلک کر کے آپ اپنا یہ کام کرسکتے ہیں۔ یہ ٹول آپ کو اسٹارٹ پر کلک کرنے کے بعد سرچ کرنے پر مل جائے گا۔

image


ایکسل میں اپنی آخری کمانڈ کو آسانی سے دوہرانا:
اگر آپ ایکسل پر F4 بٹن کو دبائیں تو وہ آپ کی آخری کمانڈ کو دوہرانے لگے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سیل کو سلیکٹ کر کے اسے کسی رنگ سے ہائی لائٹ کرتے ہیں تو آپ وہ ہائی لائٹ کسی بھی سیل کو سلیکٹ کر کے محض F4 کلک کر کے کرسکتے ہیں۔

image


ایک کلک سے نئے براﺅزر ٹیب پر لنک کھولنا:
یہ ویسے عام طور پر بیشتر افراد کو معلوم ہی ہوگا تاہم جس کو نہیں معلوم وہ جان لیں کہ اگر آپ اپنے ماﺅس کے مڈل بٹن کو کلک کریں تو آپ نئے براﺅزر ٹیب پر نیا لنک کھول لیں گے اور اگر آپ کسی اوپن ٹیب پر اس بٹن کو کلک کریں گے تو وہ بند ہوجائے گی۔

image


کروم پر کسی تصویر کے بارے میں تفصیلی سرچ:
گوگل کروم میں اگر آپ کسی تصویر پر ماﺅس سے رائٹ کلک کر کے ایس کے بٹن کو دبائیں تو ایک ریورس گوگل سرچ نئی ونڈو میں کھل جائے گی۔ وہ اس لیے ہوتی ہے تاکہ آپ جان سکیں کہ یہ تصویر ممکنہ طور پر کب اور کہاں سے اپ لوڈ ہوئی یا کہاں کہاں ہوچکی ہے۔

image


اپنی ونڈو کو اسکرین کی کسی بھی جانب منقل کردینا:
اگر آپ ونڈوز کے بٹن کو کسی بھی ایرو (دائیں، بائیں، اوپر، نیچے) کے ساتھ کلک کریں تو آپ کے سامنے جو ونڈو کھلی ہوگی وہ اسکرین کے ایک جانب ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ ونڈوز، شفٹ اور کسی ایک ایرو کے بٹن کو کلک کریں تو آپ کی ونڈوز اس طرف منتقل کردے گی جو اس کے راستے میں ہوگا (جیسے دائیں جانب)۔

image


cache کو سیکنڈوں میں کلیئر کریں:
اپنے کمپیوٹر کے cache کو فوری کلیئر کرنا چاہتے ہو تو کنٹرول، شفٹ اور آر کے بٹنوں کو دبائیں۔ اس سے آپ کا پیج بھی ریفریشن ہوجائے گا۔

image


اپنے کمپیوٹر کو سیکنڈوں میں لاک کریں:
اگر آپ کمپیوٹر کو لاک کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز اور ایل کے بٹنوں کو کلک کریں، وہ لاک ہوجائے گا۔ یہ مذاق کے لیے بھی بہترین ٹرک ہے۔

image


کروم براﺅزر پر ایڈٹ کرنا:
اگر آپ کسی کو حیران کرنا چاہتے ہو اور ایسی چیز کا فرضی اسکرین شاٹ بھیجنا چاہتے ہیں جو کبھی موجود ہی نہ ہو تو اس کے لیے کروم میں ایک آسان راستہ موجود ہے۔ سب سے پہلے آپ F12 کلک کریں اور پھر یہ انٹر کردیں document. design Mode = "on" (بغیر اسپیس)۔ اس کے بعد آپ اسکرین پر ظاہر ہونے والے کسی بھی ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرسکتے ہیں۔

image

براﺅزر پر زوم کرنا:
ویب براﺅزر پر زومنگ کے لیے تین طریقے ہوتے ہیں۔ کنٹرول اور 0 کو کلک کرنے سے زوم ڈیفالٹ پر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ کنٹرول اور + کو کلک کرنے سے زوم ان ہوتا ہے جبکہ کنٹرول اور - کرنے سے زوم آﺅٹ ہوتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Computers have simplified our life to a great extent. Things that were impossible earlier can now be completed instantly thanks to computers. However, this does not mean that a PC is all work and no play. Here are some of the best tricks you can try out on your Windows based computer.