نریندر مودی کا عبدالستار ایدھی کو ایک کروڑ روپے کا عطیہ

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے لئے ایک کروڑ روپے کے عطیے کا اعلان -

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عبدلستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے- نریندر مودی نے کہا “میں سمجھتا ہوں کہ میں جتنے بھی الفاظ کہوں وہ عبدالستار ایدھی کی ان کوششوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے کم ہوں گے جو انہوں نے بھارت کی ایک بچی گیتا کی دیکھ بھال کرنے کے سلسلے میں سرانجام دیں-
 

image


یاد رہے کہ دس سال سے زیادہ طویل عرصے سے بھارت کی یہ گم شدہ بچی عبدالستار ایدھی کے میزبان خانے میں پل رہی تھی - اتنے طویل عرصے کے بعد جب وہ بھارت پہنچی تو ماں باپ کو پہچاننے سے قاصر تھی جبکہ یہ بچی گونگی اور بہری ہے-

واقعات کے مطابق سال 2003 میں ایدھی فاونڈیشن کے رضا کاروں لاہور اسٹیشن پر روتے ہوئے ملی تھی - یہ صرف اشاروں سے بات کرتی تھی - البتہ اس کی حرکات سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے- وہ بڑوں کو دیکھتی تو پیروں کو چھونے کے بعد پرنام کرتی یا کسی کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہاتھ جوڑ کر نمستے کرتی- کئی مرتبہ مندر والی گھنٹی کے بارے میں اشاروں سے بات کرتی تھی- بچی کا نام “گیتا“ تجویز کیا گیا-

اس بارے میں شروع میں تو بھارتی حکام نے کوئی توجہ نہیں دی تھی لیکن گزشتہ دنوں بھارت میں بننے والی فلم “بجرنگی بھائی جان “ جس میں بھارتی اداکار سلمان خان ایسی ہی ایک پاکستانی گمشدہ بچی کے والدین کی تلاش میں سرگرداں نظر آتا ہے سے متاثر ہوکر اس بچی کے مسئلے پر سوچنا شروع کیا - اپنے ملک میں اس سلسلے میں معلومات بھیجیں - وہاں سے ان افراد کی تصاویر حاصل کیں جن کے بچے گم گئے تھے- ایک خاندان سے بچی نے کچھ انسیت کا اظہار کیا - اور اسی بنیاد پر اسے بھارت کے حوالے کیا گیا -
 

image


لیکن جب گیتا دہلی پہنچی تو ان والدین کو نہیں پہچان سکی جن کو وہ پہلے تصاویر سے پہچان گئی تھی -اس امر پر بات کرتے ہوئے بھارتی نمائندے نے کہا یہ امور بعد میں ڈی این اے وغیرہ کرکے طے کر لیں گے -ہمیں اس بات کی مسرت ہے کہ وہ اپنے ملک پہنچ گئی ہے-

بھارت کے وزیر اعظم بچی کی بہت ہی اعلیٰ درجے کی پرورش سے بہت متاثر ہوئے ہیں - مبصرین کہتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی یہ بے لوث خدمت دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے میں ایک زینے کا کام کرسکتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Prime Minister Narendra Modi today offered Rs. 1 crore to Pakistan's Edhi Foundation for taking care of Geeta, a deaf and mute young Indian woman who was stranded there for over a decade. "I don't think any amount of words are enough to thank the Edhi family for taking care of Geeta. They are apostles of kindness and compassion," Mr Modi tweeted.