عطاﺀ اﷲ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی کا چونکا دینے والا کارنامہ

عطاﺀ اﷲ عیسیٰ خیلوی پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا ایک ایسا جانا مانا نام ہے جس نے اپنے فن کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی- لیکن چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ اس عظیم گلوکار کی بیٹی نے ہالی ووڈ میں ایک ماہر Visual effect آرٹسٹ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے-
 

image


لاریب عطا کو پاکستان کی پہلی خاتون Visual effect آرٹسٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کامیابی کے حصول کے لیے انہوں نے متعدد مشکل مرحلے طے کیے ہیں- آج لاریب ہالی ووڈ کی ایک مقبول ترین Visual effect آرٹسٹ بن چکی ہیں-

لاریب نے صرف 19 سال کی عمر میں ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی سخت محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا-

لاریب نے اپنے کیریر کا آغاز 2006 میں جارج مشل٬ رولنگ اسٹونز اور ڈزنی کے اشتہارات کے لیے کام کر کر کے کیا-
 

image

اس قابل پاکستانی لڑکی نے ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں Johnny Depp’s Sweeney Todd, 10,000 BC اور Chronicles of Narnia نے اپنے فن کے جوہر دکھائے-

لاریب گوڈزیلا اور ایکس مین کی ٹیم کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں اور اس وقت بی بی سی ٹیلیویژن کے ساتھ کام کر رہی ہیں- اس سے قبل وہ گلاس ورکس بارسلونا اور ایم پی سی کے ساتھ منسلک تھیں-

Visual effect آرٹسٹ کون ہوتا ہے؟
آج کی دنیا میں فلم Visual effect کے بغیر کامیاب ہی نہیں ہوسکتی- Visual effect آرٹسٹ کا کام special effects اور اینیمیشن دینا ہوتا ہے جیسے Avatar, Troy اور Bhaubaali میں ہم نے وسیع پیمانے پر دیکھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Attaullah Khan is and will be one of the most acclaimed figure in Pakistan’s music industry. The thing will even shock you that her daughter has also got enough potential and she is successfully passing the milestones, becoming famous as the visual effect artist in Hollywood.