ہر چیز پتھر میں بدل دینے والا جادوئی کنواں

نارتھ یاکشائر کے علاقے Knaresborough میں واقع دریائے Nidd کے قریب ایک ایسا کنواں پایا جاتا ہے جو ہر شے کو پتھر میں تبدیل کر کے رکھ دیتا ہے- چند ماہ میں ہی اس کنویں سے مسلسل گرتے پانی کے راستے میں آنے والے مردہ پرندے٬ لکڑیاں اور پتوں سمیت متعدد اشیا کو پتھر میں تبدیل ہوجاتے ہیں-
 

image


گزشتہ صدیوں سے یہاں کے مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ ایک شیطانی کنواں ہے اور اس یقین کی وجہ اس کنویں کا کسی دیوقامت کھوپڑی کی مانند دکھائی دینا ہے- یہ لوگ مستقل ایک خوف میں مبتلا رہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اگر کنویں کا پانی انہیں لگا تو وہ بھی پتھر کے بن جائیں گے-

ایڈونچر کے شوقین افراد روزانہ اس کنویں کے پاس کچھ نہ کچھ چھوڑ جاتے ہیں جس کا مقصد اس تبدیلی کا مشاہد کرنا ہوتا ہے- حال ہی میں کچھ لوگوں نے یہاں ٹیڈی بئیر٬ کیتلی اور سائیکل وغیرہ چھوڑی اور اس کا نتیجہ بھی وہی نکلا یعنی یہ تمام اشیا پتھر کی بن گئیں-
 

image

دلچسپ بات یہ ہے کہ تاریخ اس کنویں کو اپنی اس جادوئی صلاحیت کے حوالے سے کوئی مقبولیت حاصل نہیں تھی بلکہ لوگ اسے ایک شفا بخش کنویں کے حوالے سے جانتے تھے- لوگوں کا خیال تھا کہ اس کنویں کے پانی سے مختلف بیماریوں سے جان چھوٹ جاتی ہے- اور یہاں لوگ غسل کیا کرتے تھے-

لیکن جب اس کنویں نے مختلف اشیا کو پتھر میں تبدیل کرنا شروع کردیا تو لوگوں نے نہانے وغیرہ کے لیے یہاں آنا چھوڑ دیا اور آج یہ کنواں اپنی اس جادوئی خصوصیت کی بنا پر ایک مقبول ترین سیاحتی مقام بن چکا ہے-
 

image

سائنسدانوں نے اس پانی کے نمونے حاصل کیے ہیں اور اپنے تجربات کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ “ اس پانی میں بہت زیادہ معدنیات پائی جاتے ہیں اور انہی معدنیات کی تہہ آس پاس کی چیزوں پر چڑھ جاتی ہے- جس کے بعد یہ تہہ ایک سخت ترین خول میں تبدیل ہوجاتی ہے- تاہم یہ پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور ایسا ہرگز کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے“-
 

image

یہاں آنے والے سیاح کنویں کے گرد لٹکتی متعدد ایسی اشیا کا نظارہ کرتے ہیں جو پتھر میں تبدیل ہوچکی ہیں اور یہ اشیا مختلف وقتوں میں یہاں آنے والے لوگوں نے لٹکائی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Located on the banks of the river Nidd, near Knaresborough in North Yorkshire, is a mystical well that converts objects to stone. Any object touched by the well’s dripping waters – leaves, sticks, dead birds, and more – naturally turn to stone within a few months!