جوڈیشنل کمیشن میں خود کفیل پاکستان

جوڈیشنل کمیشن کی افادیت پاکستان میں ختم ہو چکی ہے .جوڈیشنل کمیشن کے نام پر جمہوریت کے عالمی ٹھیکیداروں کو ورڈ ریکارڈ بنانے پر پاکستان کو تمغہ حسن کارکردگی دینا ہو گا .اگر نہیں دیتے تو اس کا مطلب ہے کہ عالمی طاقتیں ہمیشہ کی طرح حسد بغض کمینہ پن سے کام لے رہے ہیں .خیر یہ تو عالمی مافیا کا کام ہے کہ کچھ کرے یا نہ کرے مگر میرے عنوان کے مطابق اب کتنے اور جوڈیشنل کمیشن بنانے ہوں گے .اور جو اب تک بن چکے ہیں ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہو گا .کہ ہم نے ان سب جوڈیشنل کمیشن سے کیا کھویا کیا پایا.اور کیا سبق سیکھا.اب اس سے اوپر کوئی کمیشن کا نام ڈھونڈنا ہو گا .یہ تو ایسے ہی ہے کہ رشوت کو روکنے اور پکڑنے کے لئے انٹی کرپشن بنایا گیا .جو مزید رشوت کا سبب بنتا چلا گیا .کرپشن کو پکڑنے اور جڑھ سے اکھاڑنے کے لئے نیپ کا ادارہ بنایا گیا جو از خود کرپشن کا ذخیرہ بن چکا ہے .اگر جوڈیشنل کمیشن بنانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے ادارے اپنا کام نہیں کر رہے اور ووہی سپریم کورٹ جو عام حالات میں انصاف دینے سے قاصر ہو وہ جوڈیشنل کمیشن میں کیا تیر مار لے گی .اور پھر بتا دیں کہ کس کس چور.لٹیرے .غدار پر .کرپشن پر کتنے کمیشن بٹھاؤ گے .آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے .یہ چھوٹے موٹے آپریشن کا کام نہیں ہے .کسی بڑے آپریشن کی ضرورت ہے .اگر ملک میں خون خرابہ نہیں کرنا تو پھر جنرل راحیل شریف .فوج اور رینجر کو مزید اختیارات دینا ہوں گے ..جو متفق ہیں ان کا شکریہ .جو نہیں متفق وہ مجھے بتا دیں کہ کتنے جوڈیشنل کمیشن اور بناؤ گے .مصلاً دھرنے پر جوڈیشنل کمیشن .ڈھاکہ پر کمیشن .جنرل درانی پر کمشن .اصغر خان پر کمیشن .جاوید ہاشمی پر .رانا سناالله پر .شیر علی کے بیان پر .کالاباغ ڈیم پر .سونے چاندی .پیٹرول .معدنیات کے ٹھیکوں پر کمیشن .قصور کے سکینڈل پر .نندی پور بجلی گھر پر .زرداری .گیلانی .راجہ رینٹل .آیان علی پر کمیشن .افتخار چودھری . ارسلان افتخار اور ملک ریاض پر .بحریہ پراجیکٹ پر .سٹی ہاوسنگ کے فراڈ پر .زمین مافیا .لینڈ مافیا .پلاٹ مافیا .ہاوسنگ سکیموں پر کمیشن .پلاٹ.زمینوں .پلازوں .اور قرضوں کی بندر بانٹ پر کمیشن .مسلم کمرشل بینک پر اور نج کاری والے کارخانوں پر اور دوسرے بینکوں پر .پنجاب بینک پر کمیشن .حمزہ شہباز پر .مونس الہی پر .رانا مشہود پر .پنجاب حکومت کے حکم امتنائی پر .بلدیاتی الیکشن پر . بجلی . گیس .پیٹرول.مہنگائی اور بیروزگاری پر کمیشن .بیوروکریسی کی نا انصافیوں پر کمشن .نیپ نادرہ . پی.آئی .اے.. سٹیل مل پر کمیشن .ایکسپورٹ امپورٹ کی بد عنوانیوں پر کمیشن .بلاول ہاؤس زرداری ہاوس کس نے کیوں بنایا کیسے بنایا کمیشن بننا چائیے.بھٹو .بینظیر .ضیاء .مشرف پر کمیشن .را کی پاکستان میں مداخلت پر کمیشن .بلوچستان پر کھلم کھلا مداخلت پر کمیشن .انڈیا کی ہر روز بغیرتی پر کمیشن کیوں نہیں بنتا .الطاف کی غداری پر کمیشن .افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کمیشن .اور افغان مہاجرین پر آنے والے اخراجات پر کمیشن .کس کس نے کتنا مال بنایا افغان مہاجرین کے نام پر .کمیشن کیوں نہیں بنا .این .آر .او .کیوں بنا کمشن کی ضرورت .حسین حقانی کو واپس کیوں نہیں بلایا گیا کمیشن .میرے پاس تین ڈاکے کی وارداتوں کی تین ایف .آئی .آر .ہیں .تین سال سے خادم اعلی کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے .کمیشن کی ضرورت .کراچی پر کمشن .ماڈل ٹاؤں کے کمیشن کا کیا بنا .٣٥ سال سے میاں برادران کی حکومت پر کمیشن بننا چاہئے .آزاد کشمیر کے نام پر چند لوگوں کی لوٹ مار پر کمیشن .گیس کے کوٹے نا جایز دئے گہے.کمیشن کی ضرورت ہے .نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا .کمیشن کی ضرورت ہے .مولانا فضل رحمان سمیت سب لوگوں کے لئے کمیشن کی ضرورت ہے .جن جن لوگوں نے ٢٠٠ روپے کے حساب سے زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی .کیا حکمران مجھے ٢٠٠ روپے کا ایکڑ زمین دے سکتا ہے اگر نہیں تو دوسروں کو کیوں .کیا اس پر کمیشن کی ضرورت نہیں .منی لانڈرنگ پر کمیشن .اسحاق ڈار کے قرضوں پر کمیشن .کشکول پر کمیشن .عدالتوں کے نظریہ ضرورت والے فیصلوں پر کمیشن کی ضرورت ہے .غرض کہ کتنے کمیشن بناؤ گے .کتنے فیصلے لو گے کس سے اچھے فیصلوں کی امید رکھو گے .بندر سے کہتے ہو کہ روٹی کے ٹکرے کا فیصلہ کر دو .اس لئے اس ملک کو مزید کتنے کمیشن بنانے ہوں گے .اس ملک کو چند انصاف پسند ہمدرد لوگوں کی ضرورت ہے .کسی عام آدمی پارٹی کی ضرورت ہے .مگر مجبوری ہے کہ سرمایا کہاں سے آے.انقلاب کی ضرورت ہے اس نظام کو بدلنے کے لئے .مگر افسوس کہ وہ جزبہ جنوں اقبال والا کہاں سے لاؤں .اس لئے تھک ہار کر جنرل راحیل شریف کو اپنا نجات دھندہ سمجھ لینے میں کوئی ہرج نہیں .آخر کسی نے تو اس ملک کو پٹری پر ڈالنا ہے .اور اگر جنرل راحیل شریف .فوج اور رینجر یہ کام کر رہی ہے تو مجھے ان کی مدد بھی کرنا ہو گی .اور خدا سے دعا بھی کہ خدا ہم سب کی مدد کرے .قوم کو یہ سمجھ لینا چاہئے حکمران سمجھے یا نہ سمجھے کہ انڈیا ہر روز باڈر پر حملے کیوں کر رہا ہے .تا کہ پاکستان میں امن نہ ہو .اور جو لوگ ملک میں افرا تفری پھیلا رہے ہیں وہ دراصل انڈیا کے مشن کو آگے چلا رہے ہیں .جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو نیشنل ایکشن پلان پر ہنڈریڈ پرسنٹ عمل کرنا ہو گا .ورنہ سب سے بڑا جوڈیشنل کمیشن ہو گا مارشل لا..جو اس ملک میں ٦٥ سالوں سے نہیں لگ سکا .میں مشرف اور ضیاء کے مارشل لا کو جوڈیشنل کمیشن نہیں سمجھتا .وہ اقتدار کی جنگ تھی .انہوں نے خرابیاں پیدا کیں جن کا ازالہ آج کی فوج کر رہی ہے .اللہ کرے یہ آپریشن کامیاب ہو .ورنہ ملک کو صرف ایک جوڈیشنل کمیشن ہی بچا سکتا ہے .جو سب جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کو اپنے انجام کو پنچاۓ گا .میرے حکمران یہ کام تم کر لو .میری زبان خود بخود بند ہو جاۓ گی .اگر میں غلط کہ رہا ہوں تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی پر لٹکا دو .کچھ تو کرو جمہوریت کے ٹھیکیدارو .اگر الطاف کا .چوروں .لٹیروں کا تم کچھ نہیں بگاڑ سکتے تو میری گردن کا ناپ ہی لے لو .حکمران کے لئے یہ آخری موقعہ ہے کہ جمہوریت کو بچا لے .عوام کو انصاف اور احتساب کے ساتھ .میرے حکمران کو شاید بدنامی کا شوق ہے .عزت شرم .حیا.غیرت ملی سے روشناس ہو جا میرے حکمران .ورنہ جوڈیشنل کمیشن اب تیرے لئے بھی بنے گا .جس کے سامنے تجھے خود احتساب کے لئے پیش ہونا ہو گا .شاید کہ اتر جاۓ تیرے دل میں میری یہ درخواست.
 
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 132751 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.