الجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی نئی نویلی
دلہن پر شادی کی پہلی رات کے بعد ہی دھوکہ دہی اور ذہنی صدمہ پہنچانے کا
الزام لگاتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے- شادی کے بعد صبح جب دولہا نے
اپنی دلہن کو پہلی بار بغیر میک اپ کے دیکھا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی-
|
|
مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ “ شادی سے قبل جب بھی میرا خاتون سے سامنا ہوا
انہوں نے ہمیشہ بے انتہا میک اپ کر رکھا ہوتا تھا- شاید یہی وجہ تھی کہ وہ
ہر مرتبہ خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیں“-
“ لیکن جب شادی کے بعد پہلی صبح ہی میں نے اپنی دلہن کو بغیر میک اپ کے
دیکھا تو مجھے خوف محسوس ہوا اور ابتدا میں مجھے لگا کہ شاید کوئی چور ہے
جو گھر میں گھس آیا ہے“-
مذکورہ شخص کی جانب سے اپنی نئی نویلی دلہن پر 13 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کا
دعویٰ کیا گیا ہے-
|