پاکستان کے چند گمنام ہیرو

ہیروز کسی سانچے میں ڈھل کر نہیں بنتے اور نہ ہی وہ کسی بھرپور شخصیت کی طرح یکدم ابھر کر سامنے آجاتے ہیں- وہ ہم میں سے ہی ہوتے ہیں جو اپنے خوابوں اور نظریے کی بنیاد پر ایک منفرد مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں-بلاشبہ پاکستان چند ایسے ہیروز کی سرزمین ہے جنہوں نے ملک کے وقار میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف قابلِ فخر کارنامے سرانجام تو دیے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ ہیروز قابلِ ذکر مقبولیت نہ حاصل کرسکے- پاکستان کے جشنِ آزادی کے اس پرمسرت موقع پر ہم خراجِ تحسین پیش کریں گے ان تمام گمنام ہیروز کو جنہوں نے ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا-
 

ماریہ وزیر:
بہت مشکل ہوتا ہے کھیل سے محبت نبھانا٬ خصوصاً جب آپ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ہوں- مگر ماریہ وزیر نے سخت ٹریننگ کر کے سارے شک و شبہات کو دور کردیا- آج وہ پاکستان کی صفِ اول کی خاتون اسکوائش پلئیر ہیں اور دنیا میں 54ویں نمبر پر براجمان ہیں-

image


نمیرہ سلیم:
خلا میں قدم رکھنے والی پہلی پاکستانی خلا باز نمیرہ سلیم ہیں- حکومتِ پاکستان نے 2006 میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا- نمیرہ ایک امن کارکن کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہیں اور 2011 میں ان کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا-

image


رفیع اﷲ کاکڑ:
گزشتہ 40 سالوں میں بلوچستان کے پہلے Rhodes اسکالر شپ حاصل کرنے والے رفیع اﷲ کاکڑ کے پورے خاندان میں ان سے قبل کوئی کالج نہیں گیا- اردو زبان سے نا آشنا رفیع اﷲ کاکڑ نے ساتویں جماعت میں دنیا کی سب سے معتبر اسکالر شپ حاصل کی جو بلاشبہ ایک عظیم کارنامہ ہے-

image


سعد علی:
ملیے پاکستان کے پہلے پروفیشنل فارمولا 1 ڈرائیور سعد علی سے- 27 سالہ سعد علی کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور انہوں نے اپنی انتھک محنت سے مستند ایف 1 ڈرائیور کا اعزاز حاصل کیا ہے- یونیورسٹی سے نکالے جانے والے سعد علی کو گاڑیوں اور تیز رفتاری سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے جس کی بنا پر وہ اب تک کئی بین الاقوامی ریسنگ کے مقابلے جیت چکے ہیں-

image


مہک گل:
کون کہتا ہے کہ لڑکیاں کامیابی کی سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتیں؟ 13 سالہ مہک گل نے اس وقت ناممکن کو ممکن کر دکھایا جب وہ World Chess Olympiad میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر ترین پاکستانی بن گئیں- مہک گل نے 6 سال کی عمر میں اس کھیل کو کھیلنا شروع کیا اور اب تک متعدد قومی اور صوبائی شطرنج کے مقابلے جیت چکی ہیں-

image


حارث خان:
محض 10 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے کم عمر ترین ایپ ڈویلپر بننا ایک خواب تھا جسے حارث خان نے پورا کر دکھایا- آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد حارث خان کو آئرش اخبارات میں بےپناہ پزیرائی حاصل ہوئی- ان کا گیم “ Super Soccer Kicks “ کے نام سے ایپل کے ایپ اسٹور پر موجود ہے- حارث خان اس وقت مزید ایپلیکیشن تیار کرنے میں مصروف ہیں جنہیں وہ بہت جلد دنیا کے سامنے متعارف کروائیں گے-

image


عائشہ فاروق:
26 سالہ فلائٹ لیفٹنٹ عائشہ فاروق نے پاکستان ائیر فورس کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن کے نئی تاریخ رقم کی ہے- بہاولپور سے تعلق رکھنے والی عائشہ ان 19 خواتین میں سے ایک ہیں جو گزشتہ 10 سال میں پائلٹ کے رینک تک پہنچی ہیں-

image


میر ظفر علی:
میر ظفر علی ایک پاکستانی مووی visual effects specialist اور آرٹسٹ ہیں- آسکر ایوارڈ جیتنے والے میر ظفر علی visual effects کی مدد سے بےجان کرداروں میں بھی جان ڈال دیتے ہیں ہیں- ان کی کچھ منفرد کاوشوں میں اسپائیڈر مین کے کردار “Venom” اور ہالی ووڈ کی فلمیں “ X-Men” اور The Mummy” قابلِ ذکر ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Heroes are not confined to a fixed template. They might not always pop out as larger than life personalities and overnight revolutions. They inhale in between us and with their powerful dreams and vision they are able to make a significant mark.