ناسا٬ نئی “ زمین “ کی دریافت

سائنسدان ایک طویل مدت سے کسی ایسے سیارے کی تلاش میں ہے جہاں یا تو زندگی پہلے سے موجود ہو یا پھر وہاں انسان رہائش اختیار کرسکیں- تاہم اب امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے زمین سے مشابہہ ایک سیارے کی دریافت میں کامیابی حاصل کی ہے-

زمین سے مشابہہ اس سیارے کی دریافت کا سہرا ناسا کی ٹیلی سکوپ کیپلر کے سر جاتا ہے-
 

image


ناسا کے سائنسدانوں کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ممکن ہے کیپلر 452 بی کے نامی اس سیارے کی سطح پر پانی کی موجودگی کے ساتھ ایسا ماحول بھی میسر ہو جہاں انسان زندگی بسر کر سکے-

ناسا کے جان گرنسفیلد کی جانب سے اس نئی دریافت کو زمین کے ’قریب ترین‘ ایک نئی دنیا قرار دیا گیا ہے۔

کیپلر 452 بی ایک ایسا سیارہ ہے جو بڑے ستارے کے گرد گھومتا ہے اور 385 دنوں میں اپنا چکر مکمل کرتا ہے- تاہم اپنے مدار کا چکر مکمل کرنے کا یہ دورانیہ زمین کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے-
 

image

یہ نئی زمین ہماری زمین سے سے 1400 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور اسے خلائی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دیکھا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

NASA said Thursday that its Kepler spacecraft has spotted "Earth's bigger, older cousin": the first nearly Earth-size planet to be found in the habitable zone of a star similar to our own. Though NASA can't say for sure whether the planet is rocky like ours or has water and air, it's the closest match yet found.