ناروے٬ چند دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

دنیا بھر میں ناروے کو آدھی رات کے سورج اور قدرتی ناردرن لائٹ کی وجہ سے شہرت حاصل ہے- لیکن ناروے ان دو خصوصیات کے علاوہ بھی بہت سے کئی ایسے دلچسپ حقائق کا بھی مالک ہے جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں- ایسے ہی چند حقائق کا ذکر آج ہم اپنے اس آرٹیکل میں کریں گے-
 

image
ناروے میں جنگ عظیم دوئم کے بعد سے اب تک صرف 10 پولیس آفیسر قتل کیے گئے ہیں-
 
image
ناروے نے 2008 میں ایمیزون کی بحالی کے لیے 1 بلین ڈالر عطیہ کیے تھے-
 
image
سال 2014 میں ناروے دولت اور خوشحالی کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر تھا-
 
image
مقبول کھیل اسکائنگ کو متعارف کروانے کا سہرا بھی ناروے کے سر جاتا ہے-
 
image
دنیا بھر میں گیس کی سب سے زیادہ قیمت ناروے میں ہے جہاں فی گیلن 10 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں-
 
image
دنیا کا سب سے تنہا علاقہ Bouvet جزیرے کو کہا جاتا ہے- یہ زمین کا ایک منجمد اور غیر آباد ٹکڑا ہے اور اس کا تعلق ناروے سے ہے-
 
image
ناروے کے قیدیوں کو ان کے سیل میں ہی انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جاتی ہے-
 
image
اگر آپ کی کوئی کتاب ناروے میں شائع ہوگی تو ناروے کی حکومت اس کی 1000 کاپیاں خود خرید لے گی اور انہیں ملک بھر کی لائبریریوں میں رکھوائے گی-
 
image
ناروے کا بادشاہ Olav V آمد و رفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کیا کرتا تھا اور اس کے ٹکٹ کی رقم بھی اپنی جیب سے ہی ادا کرتا تھا-
 

image

1814 سے 1905 تک سوئیڈن اور ناروے درحقیقت ایک ہی ریاست رہے-
 

image

سال 2000 میں ناروے نے دنیا کی طویل ترین سرنگ تعمیر کی- اس سرنگ کی لمبائی 24.5 کلومیٹر ہے-
 

image

ناروے کی یونیورسٹیاں ملکی و غیرملکی طلبا کو مفت تعلیم فراہم کرتی ہیں-
 

image

ناروے دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو 2017 تک ایف ریڈیو سے مکمل طور پر ترک کرنا چاہتا ہے اور خود کو ایک ڈیجیٹل ملک بنانا چاہتا ہے-
 

image

ناروے کا اصل نام "Nordweg" ہے جس کے معنی "Northern Way" ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Although you probably already know about the northern lights and the midnight sun, did you know that Norway is planning to completely get rid of FM radio? Or that Norway knighted a penguin in 2008? And this is only the tip of the iceberg, here are some interesting facts about Norway you can’t afford to miss.