پاکستانی فوج نے امریکی کوہ پیما کو بچا لیا

پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے دنیا بھر میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کردیا ہے-
 

image


حال ہی میں پاکستانی فوج نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کے لیے آنے والے ایک ایسے امریکی کوہ پیما کی زندگی بچا لی جو کہ اپنی مہم میں مزید آگے بڑھنے سے قاصر تھا اور پیدل واپس بھی نہیں آسکتا تھا-

38 سالہ امریکی کوہ پیما رابرٹ جیکسن اس 27 رکنی ٹیم کا حصہ تھے جو کہ 16 جون کو پاکستان “ کے ٹو “ کو سر کرنے کے لیے پہنچی تھی-

تاہم پاکستانی فوج نے رابرٹ کو منگل کے روز ’کے ٹو‘ پہاڑ کے بیس کیمپ سے اس وقت ’ریسکیو‘ کیا جب وہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں مزید آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہے اور وہاں سے پیدل واپسی بھی ان کی ناممکن تھی۔
 

image

ریسکیو کے لیے پاک فوج کے ’ایوی ایشن ونگ‘ کے ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے اور رابرٹ کو بحفاظت اسکردو پہنچا دیا گیا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

An ailing American mountaineer was rescued by an army helicopter from the K2 base camp of his expedition on Tuesday. Robert Jackson, 38, was part of a 27-member K2 expedition which arrived in Pakistan on June 16, according to the ISPR, the military’s public relations wing.