اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو

سورہ الانعام - ٦ - ----------------- آیات # ١١١ تا ١١٧
اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے اتارتے اور ان سے مُردے باتیں کرتے اور ہم ہر چیز انکے سامنے اٹھا لاتے جب بھی وہ ایمان لانے والے نہ تھے مگر یہ کہ خدا چاہتا و لیکن ان میں بہت نرے جاہل ہیں - اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن کئیے ہیں آدمیوں اور جنوں میں کے شیطان کہ ان میں ایک دوسرے پر خفیہ ڈالتا ہے بناوٹ کی بات دھوکے کو اور تمہارا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو انھیں انکی بناوٹوں پر چھوڑو - اور اس لئیے کہ اس کی طرف ان کے دل جھکیں جنھیں آخرت پر ایمان نہیں اور اسے پسند کریں اور گناہ کمائیں جو انھیں کمانا ہے - تو کیا الله کے سوا میں کسی اور کا فیصلہ چاہوں اور وہی ہے جس نے تمہاری طرف مُفصل کتاب اتاری اور جن کو ہم نے کتاب دی وہ جانتے ہیں کہ یہ تیرے رب کی طرف سے سچ اترا ہے تو اے سننے والے تو ہر گز شک والوں میں نہ ہو - اور پوری ہے تیرے رب کی بات سچ اور انصاف میں اسکی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں اور وہی ہے سنتا جانتا - اور اے سننے والے زمین میں اکثر وہ ہیں کہ تو انکے کہے پر چلے تو تجھے راہ سے بہکا دیں وہ صرف گمان کے پیچھے ہیں اور نری اٹکلیں دوڑاتے ہیں - تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون بہکا اسکی راہ سے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114053 views nothing special .. View More