"لیڈر اور سامری جادو گر"

ایک عام سا غریب آدمی سونے کی تلاش میں بہت محنت کرتا ہے اور سنیما کی کھڑکی سے بلیک کرتے ہوئے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتا ہے اور با لآخر سونے کے انبار پر جا بیٹھتا ہے۔ لیڈر کی بد نصیبی یہ ہوتی ہے کہ وہ غریب آدمی سے بدل کر وی آئی پی بن جاتا ہے اور اپنی حفاظت کے لئے سو نے کا ایک پنجرا بناکر اس میں بند ہوجاتا ہے اور اس کے چمچے اس کو اس کی اوقات اور حیثیت بہت بڑھا چڑھا کر بتا تے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ سخت سے سخت سیکیورٹی کا حقدار ہے یہ جذبہ اس کو ریشم کے کیڑے کی طرح اسے اس کی دولت میں لپیٹ کر عوام سے دور کر دیتا ہے وہ عوام جو اس کو لیڈر سمجھتے اور اپنے دکھوں کا مدوا جانتے تھے رفتہ رفتہ یہ محسوس کر لیتے ہیں کہ یہ نام نہاد لیڈر ہی ان پر ایک عذاب ہے اور وہ اس سے نفرت کرنے لگتے ہیں مگر لیڈر کو کوئی نہیں بتا تا کے اس کی اپنی حرکتوں سے مو سم کس قدر بدل گیا ہے اور یہ لیڈر سامری جادو گر کی طرح چیخنا شروع کرتا ہے "مجھ سے دور رہو مجھے ہاتھ نہ لگائو" اور اس طرح وہ اپنی تباہی کے منتقی انجام تک پہنچ جاتا ہے ۔ لیڈری اور قیادت کے شوقین اگر اپنا بھلا چاہتے ہیں تو چمچوں سے دور رہیں اور سونے کے انبار سے نفرت کریں تو عزت شہرت اور محبت انکے قدم چومے گی ۔
Syed Haseen Abbas Madani
About the Author: Syed Haseen Abbas Madani Read More Articles by Syed Haseen Abbas Madani: 79 Articles with 83173 views Since 1964 in the Electronics communication Engineering, all bands including Satellite.
Writing since school completed my Masters in 2005 from Karach
.. View More