جشن عید میلاد جیسی بدعات کو اچھا سمجھنے والے کا رد سوال: حصہ ٩

كيونكہ مہاجر و انصار جو سابقين و اولين ميں سے ہيں انكا بھى يہى طريقہ رہا ہے اور ان كے بعد ان كى پيروى كرنے والے تابعين عظام كا بھى " انتہى
ديكھيں: اقتضاء الصراط ( 294 - 295 ).

اور يہى كلام صحيح ہے جو يہ بيان كرتى ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم كى محبت تو آپ كى سنت پر عمل كرنے سے ہوتى ہے، اور سنت كو سيكھنے اور اسے نشر كرنے اور اس كا دفاع كرنے ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم كى محبت ہے اور صحابہ كرام كا طريقہ بھى يہى رہا ہے.

ليكن ان بعد ميں آنے والوں نے تو اپنے آپ كو دھوكہ ديا ہوا ہے، اور اس طرح كے جشن منانے كے ساتھ شيطان انہيں دھوكہ دے رہا ہے، ان كا خيال ہے كہ وہ اس طرح نبى كريم صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم كے ساتھ اپنى محبت كا اظہار كر رہے ہيں، ليكن اس كے مقابلہ ميں وہ سنت كے احياء اور اس پر عمل پيرا ہونے اور سنت نبويہ كو نشر كرنے اور پھيلانے اور سنت كا دفاع كرنے سے بہت ہى دور ہيں.

سوم:
اور اس بحث كرنے والے نے جو كلام ابن كثير رحمہ اللہ كى طرف منسوب كى ہے كہ انہوں نے جشن ميلاد منانا جائز قرار ديا ہے، اس ميں صرف ہم اتنا ہى كہيں گے كہ يہ شخص ہميں يہ بتائے كہ ابن كثير رحمہ اللہ نے يہ بات كہاں كہى ہے، كيونكہ ہميں تو ابن كثير رحمہ اللہ كى يہ كلام كہيں نہيں ملى، اور ہم ابن كثير رحمہ اللہ كو اس كلام سے برى سمجھتے ہيں كہ وہ اس طرح كى بدعت كى معاونت كريں اور اس كى ترويج كا باعث بنيں ہوں.

واللہ اعلم .
الاسلام سوال و جواب


مذکورہ تحریر سے امید ہے بہت سوں کو تسلی و تشفی ہوجائے گی مگر بلاشبہ اگر ارادہ حق کا ساتھ ہو اللہ عزوجل کی رضا شامل ہو تو

شکریہ و جزاک اللہ الخیر

دعاگو اور دعاؤں کا متمنی
فرقان

بشکریہ

محمد صالح المنجد
مراجعہ
شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ناشر
2010- 1431

﴿الردّ على من استحسن شيئاً من البدع كالإحتفال بمولد النبوي﴾
[باللغة الأردية]
محمد صالح المنجد
مراجعة
شفيق الرحمن ضياء الله المدني
الناشر
2010 - 1431
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 497925 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.