زیبرا کی کالی سفید دھاریاں بےمقصد نہیں

کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ زیبرا کی جلد پر کالی سفید دھاریاں کیوں ہوتی ہیں؟ یا زیبرا کو اس سے کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو ان دھاریوں کی حقیقت بتاتے ہیں-
 

image


پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ زیبرا کی جلد پر موجود کالی سفید دھاریاں اسے شکاریوں سے چھپنے میں فراہم کرتی ہیں- لیکن ایک حالیہ تحقیق نے ماہرین کی اس بات کو یکسر مسترد کردیا ہے-

نلی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان دھاریوں کی وجہ سے زیبرا کاٹنے والی مکھیوں سے محفوظ رہتا ہے-

چند مخصوص علاقوں میں موجود ان مکھیوں کی وجہ سے جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں-

سائنسدانوں نے تجربے کے لیے زیبرا کے چند مجسمے تیار کیے اور ان مجسموں میں سے کچھ پر روایتی کالی سفید دھاریاں تخلیق کردیں جبکہ باقی مجسموں پر بھورا٬ سفید یا کالا رنگ کر دیا-
 

image

نتیجہ کچھ یوں نکلا کہ زیادہ تر مکھیوں کا رخ دیگر رنگ کے مجسموں کی جانب تھا جبکہ بہت کم مکھیاں ایسی تھیں جو حقیقی رنگ کے زیبرا پر بیٹھی- اور ان نتائج کو دیگر مختلف ساںنسی طریقوں سے بھی پرکھا گیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some have suggested that the stripes may help zebras camouflage themselves and escape from lions and other predators; avoid nasty bites from disease-carrying flies; or control body heat by generating small-scale breezes over the zebra's body when light and dark stripes heat up at different rates.