سعودی عرب: حاجیوں کے لئے منفرد خصوصیات کا حامل ای بریسلٹ

سعودی حکومت اب جلد ہی ایسے منفرد خصوصیات کے حامل الیکٹرونک بریسلٹ حاجیوں اور عمرہ زائرین کو پہنانے جا رہی ہے جس میں نہ صرف پہننے والے کا مکمل ریکارڈ موجود ہوگا بلکہ یہ بریسلٹ حاجی کی مکمل رہنمائی کا ذریعہ بھی بنے گا-
 

image


سعودی جاری کیے جانے والے یہ واٹر پروف ای بریسلٹ جی پی ایس نظام سے آراستہ ہوں گے اور حاجی ان کا استعمال کر کے مقدس مقامات تک باآسانی پہنچ سکیں گے- اس کے علاوہ یہ بریسلٹ مکہ اور مدینہ کی اہم شاہراہوں کے حوالے سے بھی مکمل معلومات فراہم کریں گے-

حاجی اور عمرہ زائرین ان بریسلٹ کو پہننے کے پابند ہوں گے کیونکہ بریسلٹ میں پہننے والی رہائش گاہ کی معلومات اور طبی ریکارڈ بھی محفوظ ہوگا-
 

image

ای بریسلٹ کی دیگر خصوصیات میں نمازوں کے اوقات اور کمپاس ہوگا جو زیارتوں کے مختلف مراحل اور دعا وغیرہ کے لیے مدد فرامہ کرے گا-اس کے علاوہ بریسلٹ مختلف زبانوں معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت سے آراستہ ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Saudi Ministry of Hajj will soon ask all pilgrims to wear electronic bracelets containing important information, Al-Watan Arabic daily reported on Saturday. A source from the government department said ministries of hajj and interior have completed an initial feasibility study into introducing the scheme.