مکہ: دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیر

سعودی عرب کے شہر مکہ میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر کے بعد اب دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ بنایا جارہا ہے- امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے ہوٹل کی تعمیر سال 2017 تک مکمل کر لی جائے گی-
 

image


موصولہ رپورٹس کے مطابق اس ہوٹل کی تعمیر کا 3.5 ارب ڈالرز کی لاگت آئے گی جبکہ ممکنہ طور یہ ہوٹل مسجد الحرام سے صرف 2.2 کلومیٹر کے مختصر ترین فاصلے پر واقع ہوگا-

دس ہزار کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کے 12 ٹاورز ہوں گے جبکہ ہر ٹاور 44 منزلوں پر مشتمل ہوگا-

ہوٹل کے دو ٹاور فائیو اسٹار اور باقی دس فور اسٹار سہولیات سے آراستہ ہوں گے-

ہوٹل کی چھتیں ہیلی پیڈ سے آراستہ ہوگی اور سیاحوں کی آسانی کے لیے ہوٹل میں 70 ریسٹورنٹ بھی موجود ہوں گے- اس کے علاوہ ہوٹل میں ایک بہت بڑا کنونشن سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا-
 

image

ہوٹل کے اندرونی تزئین آرائش کا کام لندن کا ایک اسٹوڈیو سرانجام دے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The world’s largest hotel is being planned for Mecca, Saudi Arabia, a remarkable structure that will rise out of the desert and apparently contain 10,000 rooms for worshippers.