چینی باس نے وہ کیا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

یوں تو چینی پہلے ہی ہر شعبے میں چھائے ہوئے تھے اور اب اپنے ملازمین کو خوش کرنے کے معاملے میں بھی چینی دیگر اقوام سے دو قدم آگے نکل گئے ہیں- جی ہاں چین سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کی جانب سے کمپنی خرچ پر 6400 ملازمین کو سیر و تفریح کے لیے فرانس روانہ کیا گیا-

چینی کمپنی کے باس لی جن یوآن نے اپنے ملازمین کو اس تفریح کے لیے چار دن کی چھٹیاں فراہم کی ہیں جس دوران یہ ملازمین کمپنی کے اخراجات پر ہی فرانس کی سیر کریں گے-
 

image


یہ سیاحتی گروپ اب تک فرانس جانے والا سب سے بڑا گروپ ہے جو گزشتہ روز فرانس کے سیاحتی مقام نیس پہنچا ہے۔

اس گروپ کے لیے کیننز اور موناکو میں 4700 سے زائد کمرے جبکہ پیرس میں 140 ہوٹل بک کروائے ہیں۔

یہ چینی ملازمین اپنے سیاحتی دورے کے دوران مشہور عجائب گھر ’لوو میوزیم‘ جانے کے علاوہ فرانس کا مشہور ثقافتی شو مولان روژ بھی دیکھیں گے۔ عجائب گھر کی سیر کے دوران ان ملازمین کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی-
 

image

کمپنی نے سیاحوں کی سیر تفریح کے لیے 146 بسوں کا انتظام کیا ہے-

مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر کمپنی اس دورے پر ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالرز خرچ کرے گی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Chinese company has paid for 6,400 of its employees to go on a four-day holiday to France. The biggest tour group to visit the country was welcomed in the southern resort of Nice on Saturday.