نشہ ایک زہر

دور حاضر کے سنگین مسائل میں ایک اہم مسئلہ منشیات کا پھیلاؤ ہے۔ جو معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ اس مئلے نے ہماری قوم کے نوجوانوں کو ذہنی اور جسمانی اعتبار سے مفلوج کر کے مستقبل کو تاریک کر دیاہے ۔ منشیات کا زہر تمام دنیا میں پھیل گیا ہے۔ یہ عنودگی پیدا کرتی ہے اور ان سے سرور ملتا ہے ۔ ان کا اثر ختم ہونے پر پھر ان کی خواہش ہوتی ہے اور پھر انہیں کھانا یا پینا پڑتا ہے ۔ ان سے ان کی زہر کی شدت کے مطابق نقصان پہنچتا ہے ۔ پاس نشہ ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو انسانیت کے اوصاف سے بے بہرہ کردیتا ہے انسان ایک نشے کی دنیا میں قدم رکھ دے تو پھر وہ اس دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے ۔اسلام دین فطرت ہے جو انسان کو ایسی تمام برائیوں سے روکتا ہے جو اسے شرف انسانیت سے گرادیں اور اخلاقی گراوٹ کا باعث بنیں ۔ منشیات انسانی حواس کو مفلوج کردیتی ہیں ۔
چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے !
یقیناًشراب اور جوا اور بت اور پانسے (سب)ناپاک اور شیطانی اعمال میں سے ہیں اس لئے ان سے بچتے رہنا تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ ۔

اسلام زندگی میں پا کیزگی چاہتا ہے اور دور جہالت میں نشے کی سب سے اہم قسم شراب تھی ۔عرب شراب پانی کی طرح پیتے تھے اور تاریخ گواہ ہے کہ بے شمار گھرانے معاشرے اور سلطیش شراب نوشی کے باعث تباہ و برباد ہو ئیں ۔ اس قیج فعل سے اللہ تعالیٰ نے اس لئے منع فر مایا کہ یہ ایمان کو برباد کرنے اور آخرت میں جہنم کا باعث ہے ۔
حضور اقدس ﷺکا ارشاد ہے ۔
یہ نشہ آور چیز خمر (یعنی شراب ) ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
بنیادی طور پر نشہ آور اشیاء کی دو قسمیں ہیں ۔
Depressant(وہ جو مرکزی اعصابی نظام کو سکون بخشتی ہیں)
Stimulant ( وہ جو مرکزی اعصابی نظام کو تحریک دیتی ہیں )

شراب منشیات کی سب سے قدیم قسم ہے ۔ اسے انگلش میں Wineیا Beerبھی کہتے ہیں ۔ شراب جذبات کو ابھارتی ہے اور جوش پیدا کرتی ہے ۔ یہ اعصابی نظام میں پہجان پیدا کرتی ہے اور مسرت کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ نشہ کی دوسری قسم افیون ہے۔ جسے انگریزی میں (Opium) کہتے ہیں ۔ یہ قوت عمل چھین لیتی ہے ۔ پوست کے یودے سے حاصل ہونے والی یہ نشے کی بڑی مہلک قسم ہے۔ نشے کی تیسری قسم بھنگ جو یاک پودے سے حاصل کی جاتی ہے جو کہ عام ہے ۔ یہ انسان میں خود فراموشی پیدا کرتی ہے۔ اسے انگریزی میں Pupies کہتے ہیں ۔

نشے کی سب سے عام قسم تمباکو ہے اسے اسیانگریزی میں Tobaco کہتے ہیں ۔جو سگریٹ ،سگار ،حقے اور بٹیری میں دھوئیں کی راہ سے پایا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کی نسوار بھی تیار کی جاتی ہے ۔ تمباکو ایک چھوٹا سا چوڑے پتے والا پودا ہوتا ہے۔ اس کا قد اور شکل پتوں والی گوبھی جیسی ہوتی ہے ۔اس کو کاٹ کر کھایا جاتا ہے اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ سگریٹ نوشی کا آغاز ہمیشہ نقالی، تجسس لیذی اور فیشن کے طور پر ہوتا ہے لیکن رفتہ رفتہ انسان اس کا عادی بن جاتا ہے۔ وہ لوگ جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے وہ کسی قسم کا نشہ نہیں کرتے ۔عصر حاضر کی منشیات میں سب سے زیادہ خطرناک ہیرؤین ہے ۔ یہ باریک پاؤڈر ہوتا ہے جو پینے والے کے جسم کو گھن کی طرح چاٹ جاتا ہے۔ افیون سے مارفین تیار کی جاتی ہے اور پھر مارفین میں اضافی چیزیں ملا کر ہیروئن تیار کی جاتی ہے ۔ کم وہ بیش پچس ،تیس سا ل پہلے پاکستان میں ہیروئن کا کو ئی نام نہیں جا نتا تھا ۔ سرحد کے علاقوں میں پاکستان حکومت کے لا ئسنس ے ایک مخصو ص مقدار میں نشہ آور اشیاء کا شت کی جاتی تھیں وہ صرف دوئیوں کی کمپینوں کو سپلائی کی جاتی تھیں ۔ پھر کا شتکاروں نے اس کی اضافی مقدار شروع کر دی اور پھر سرحدی علاقے نشہ آور اشیاء کی کھلی منڈ ی بن گئے ۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں نشہ کرنے والوں کی تعداد سترہ لاکھ تک پہنچ گئی ۔ زیادہ 18سے 30سال کے نوجوان نشے کے عادی پائے جاتے ہیں ۔
Geo graphy is a science that deals wich the natural features and inhabitants .

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mushtaq Ahmad kharal
About the Author: Mushtaq Ahmad kharal Read More Articles by Mushtaq Ahmad kharal: 58 Articles with 106089 views Director princeton Group of Colleges Jatoi Distt. M.Garh and a columnist.. View More