پاکستان کے حسین و جمیل نظارے٬ دل تھام لیجیے

چار خوبصورت موسموں کا دیس پاکستان قدرت کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے- پاکستان چار خوبصورت موسموں کے ساتھ ساتھ بہت سے حسین اور دلکش مقامات کا بھی مالک ہے- ان مقامات کی خوبصورتی دیکھتے ہی انسان کا اپنے دل پر قابو نہیں رہتا اور اس کی سب سے پہلی خواہش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح بھی وہ ان علاقوں تک رسائی حاصل کر لے اور ان قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے- ہم یہاں پاکستان کے چند پرکشش مقامات کی ایسی تصاویر پیش کر رہے ہیں جن میں چھپا قدرت کا حسن اپنی کہانی خود بیاں کر رہا ہے-
 

image
پاکستان کے شمالی علاقے کے پہاڑی سلسلے کا ایک حیرت انگیز نظارہ-
 
image
یہ دلچسپ منظر بالتورو کنگری نامی پہاڑی کا ہے جہاں سورج غروب ہورہا ہے-
 
image
پاکستان میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کا ایک سحر انگیز منظر-
 
image
ہنزہ وادی میں ایک کسان اپنے روزمرہ کے امور سرانجام دیتے ہوئے-
 
image
ہنزہ میں دریا کس طرح پار کیا جاتا ہے جو کہ بالکل بھی خطرناک نہیں-
 
image
ٹرونگو ٹاور کو سر کرنے کی کوشش٬ بلندی کا اندازہ تصویر دیکھ کر بخوبی ہوجاتا ہے-
 
image
گلگت ائیرپورٹ دنیا کے بلند ترین ائیرپورٹس میں سے ایک ہے-
 
image
بلندی پر کھڑی اس بکری کو شاید اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں٬ آپ بھی اپنے دماغ سے اوںچائی کا خوف نکال دیجیے-
 
image
بادشاہی مسجد کی نقش و نگاری کا ایک حیرت انگیز منظر-
 

image

دریائے سندھ اسکردو میں داخل ہوتے ہوئے- یہ دریا پورے پاکستان میں ہی بہتا ہے-
 

image

بالتورو کا برفانی دریا جسے دیکھنا کا موقع بہت کم لوگوں کو ملتا ہے-
 

image

شنگریلا ریزورٹ پاکستان کے سب سے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے-
 

image

چترال کا علاقہ لشکر گاز جو نسبتاً غیر معروف ہے-
 

image

عالمی ثقافتی ورثے میں شامل شاہ رکن عالم کا مزار-
 

image

موسمِ سرما میں جھیل سیف الملوک کا ایک دلچسپ منظر-
 

image
بلوچستان کو نظر انداز مت کیجیے- لسبیلہ کا ایک مقبول ترین مقام ہنگول نیشنل پارک-
 
image
خوبصورت گاؤں میں گزارے جانے والی ایک بالکل سادہ زندگی-
 
image
نگر کا علاقہ اور خزاں کا دلچسپ منظر-
 
image
بلوچستان کے علاقے گولگی کے نزدیک واقع ایک سڑک کا خوبصورت منظر-
 
image
یہ نظارہ آپ کو صرف صوبہ پنجاب میں ہی دکھائی دے سکتا ہے-

VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is known throughout the world for a lot of things. Not many of them good. But the fact is that Pakistan has so many things going for it, that even we as Pakistanis, fail to realize the true potential of this great land.