پاکستان: شمسی توانائی کے پہلے منصوبے کا آغاز

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے ملک کے سب سے پہلے اور بڑے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

شمسی توانائی کے اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک کا افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو 100 میگا واٹ بجلی حاصل ہونا شروع ہو گئی۔ اور مستقبل میں 100 میگاواٹ کو بڑھا کر بتدریج 1000 میگاواٹ تک کیا جائے گا-
 

image


شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے اس منصوبے کا آغاز پنجاب حکومت نے چین کے تعاون سے کیا ہے- تقریباً پندرہ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے پر گیارہ ماہ کا عرصہ لگا-

مرحلہ وار اس منصوبے میں اگلے دو برسوں کے دوران نو سو میگا واٹ بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جائے گی جبکہ اس کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنز اور نئے گرڈ سٹیشن تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
 

image

اس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سال 2018 تک ملک سے میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور ساتھ ہی تقریر میں انہوں نے چینی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Prime Minister Nawaz Sharif says the government is giving priority to overcome energy crisis and purge the country of terrorism and armed militias. He was addressing the inaugural ceremony of Pakistan's first ever 100-megawatt solar powered plant in the Quaid-e-Azam Solar Power Park Bahawalpur today.