بہادری یا پاگل پن٬ وہ تصاویر جو دلوں کی دھڑکن تیز کردیں

ایڈونچر کے شوقین افراد دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے یہ کچھ ایسا منفرد اور خطرناک کر کے دکھائیں جس کے بارے میں عام انسان سوچ بھی نہ سکتا ہو- لیکن اس شوق کی تسکین میں اکثر ایسے افراد اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھتے ہیں- ہم یہاں آپ کو چند ایسے ہی خطرناک شوق کی تسکین کرتے نوجوانوں کی تصاویر دکھا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوجائیں گی-
 

image
ایڈونچر کے شوقین افراد نہ صرف بلند و بالا چٹانوں پر چڑھتے ہیں بلکہ درمیان میں پڑاؤ بھی ڈالتے ہیں-
 
image
چلی کا یہ بپھرا دریا جسے دیکھ کر ہی خوف آتا ہے اور ایسے میں یہ شوق واقعی مضبوط دل والوں کا کام ہے-
 
image
یہ ایک منجمد آبشار ہے اور اسے سر کرنا بھی کسی صورت خطرے سے خالی نہیں-
 
image
یہ ناروے کی Trolltunga نامی چٹان ہے اور اس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین چٹانوں میں ہوتا ہے- اور ایسی خطرناک جگہ پر یوگا کی پریکٹس؟
 
image
La Casa Del Arbol ایکواڈور کا ایک مقبول سیاحتی مقام ہے اور یہ جھولا وہاں نصب ہے جو کھائی کے اوپر جھولتا ہے-
 
image
یہ مقام Cabo San Lucas کے نام سے جانا جاتا ہے اور میکسیکو شہر میں واقع ہے- اور اس چٹان پر چڑھنے والا یہ شخص یقیناً اپنی زندگی کو داؤ پر لگائے ہوئے ہے-
 
image
جنوبی افریقہ کی ان چٹانوں پر چڑھنا یقیناً خطرے سے خالی نہیں جہاں زرا سی غلطی آپ کو گہری کھائی میں پہنچا دے گی-
 
image
یہ چٹانی پتھر ناروے کے سیاحتی مقام روگالینڈ میں واقع ہے اور اسے Kjeregbolten کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
چینی علاقے Mt. Huashan میں واقع اس راستے کو موت کا راستہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا- یہ راستہ گزشتہ کئی صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور یہاں گزر کر چند مخصوص مقامات تک پہنچا جاتا ہے-
 

image

بیس جمپنگ٬ لوگوں کا ایجاد کردہ یہ کھیل یقیناً انہیں موت کے انتہائی قریب لے جاتا ہے-
 

image

وکٹوریہ آبشار کی بلندی سے کی جانے والی کشتی رانی-
 

image

Alex Honnold جسے چٹانوں پر چڑھنے والا دنیا کا بہادر انسان قرار دیا جاسکتا ہے-
 

image

موہر نامی چٹانوں سے گزرتے سائیکل سوار-
 

image

یہ منظر Escalando کی بلند و بالا پہاڑیوں کا ہے-
 

image

انتہائی بلندی سے کی جانے والی اسکینگ کی ایک اعلیٰ مثال-
 

image

یہ میکسیکو کی ایک غار کا منظر ہے اور اس غار کی بلندی کا اندازہ تصویر سے بھی لگایا جاسکتا ہے-
 

image

Rio de Janeiro کا ایک بالکل مختلف نظارہ-
 

image

Kirill Oreshkin نامی یہ نوجوان جسے روسی اسپائیڈر مین بھی کہا جاتا ہے٬ کہیں بھی لٹکا ہوا پایا جاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Adrenaline junkies are everywhere. We all have that one friend who always wants you to try out different extreme sports with them and just never seems to have enough thrill in their lives. Well if it sounds like you might just be that person, you should try some of these activities... this is adrenaline junkiedom taken to a whole new and insane level.