کشمیری ریلی میں پاکستانی پرچم٬ انڈیا بوکھلا اٹھا

گزشتہ روز ہندوستان اس وقت بوکھلا اٹھا جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری عوام کی جانب سے ایک ریلی کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور ساتھ میں پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے-

یہ پاکستانی پرچم حریت رہنما سید مسرت عالم کی ریلی میں لہرائے گئے ہیں جبکہ ریلی میں کشمیریوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے۔
 

image


ہندوستانی میڈیا کی جانب سے عالم پر شدید تنقید کی جارہی ہے- مذکورہ ریلی میں کشمیریوں کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے گئے۔

دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کسی کے دشمن نہیں، صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسیہ اندرابی کی ریلی میں بھی پاکستانی پرچم بلند کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Hurriyat leader Masarat Alam waved the Pakistani flag on Wednesday to greet Kashmiri separatist Syed Ali Shah Geelani at a rally in Srinagar, Indian media reported.