دنیا کی مقبول تصویر کے ذریعے مدد کی اپیل

شاید ہی کوئی انٹرنیٹ یوزر ایسا ہو جس نے اس پیارے بچے کی یہ منفرد تصویر نہ دیکھ رکھی ہو- گزشتہ چند سالوں میں اس تصویر نے سوشل میڈیا پر بےپناہ مقبولیت حاصل کی- لیکن اب یہ تصویر کسی کی جان بچانے کے کام آرہی ہے-
 

image


یہ تصویر سیم گرائنر کی ہے جو 2007 میں اس کی والدہ لینے گرائنر نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سمندر پر کھینچی تھی اور اس وقت سیم صرف 11 ماہ کا تھا۔

تاہم یہ بچہ اب 8 سال کا ہوچکا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اس بچے کے 39 سالہ والد جسٹن گرائنر کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں اور ان کے علاج کے لیے فنڈز اکٹھے کیے جارہے ہیں اور یہ فنڈز سیم کی اس مقبول ترین تصویر کی مدد سے اکٹھے کیے جارہے ہیں-

یہ فنڈز سیم کے والد کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آپریشن ان کا مہنگا ترین علاج جاری رکھنے کا ذریعہ بن سکیں گے۔

سیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بیٹے کی شہرت کو رقم کے حصول کے لیے استعمال نہ کرنا چاہتی تھی لیکن اب یہ ان کی مجبوری بن گئی ہے کیونکہ ان کے خاوند گزشتہ چھ سالوں سے ڈائلسز کے سہارے زندہ ہیں اور اب ان کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے-
 

image

سیم کی اس شہرت یافتہ تصویر کی ذریعے گو فنڈ می نامی ویب سائٹ پر سیم کے والد کے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لئے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا گیا جس کے بعد سیم کے مداحوں کی جانب سے بے پناہ تعاون حاصل ہوا۔ اور منگل کے روز تک 38 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم جمع بھی کی جاچکی ہے جبکہ علاج کے لیے 75 ہزار ڈالر درکار ہیں-

سیم کی والدہ اپنے بیٹے کی مذکورہ تصویر کے حوالے سے بتاتی ہیں کہ انہوں نے سیم کی یہ تصویر عین اس وقت کھینچی تھی جب وہ مٹھی میں ریت بھر کر اپنے منہ میں ڈالنے ہی والا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

We know him as 'Success Kid' - the toddler with a clenched fist and look of satisfaction who's become the internet's most positive meme. But now Sam Griner is eight years old and is using his online fame to help out his sick dad.