عام طور پر صحرا کا نام سنتے ہی کسی ایسے علاقے کا خیال
ذہن میں آتا ہے جہاں ہر طرف ریت ہی ریت ہو اور پانی کا نام و نشان تک نہ ہو
لیکن ہم آج جن صحراؤں کا ذکر کرنے جارہے ہیں یہ عام صحراؤں سے بالکل مختلف
ہیں- جی ہاں دنیا میں چند ایسے صحرا بھی موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے
سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جاتی ہے- اور اس کی بنیادی وجہ ان صحراؤں کے دلچسپ
اور خوبصورت نظارے ہیں- ایسے ہی چند صحراؤں کا ذکر ہے آج کے اس آرٹیکل میں-
|
|
یہ منفرد صحرا امریکہ میں واقع ہے اور اسے Painted Desert کے نام سے جانا
جاتا ہے- اس انوکھے نام کی وجہ تصویر دیکھ کر ہی سمجھ آجاتی ہے کیونکہ ایسا
محسوس ہے جیسے اس صحرا کو کوئی کسی نے پینٹ کیا ہو-
|
|
یہ صحرا پاکستان اور بھارت کو علیحدہ کرتا ہے اور اسے تھر کے نام سے جانا
جاتا ہے- یہ صحرا 1 لاکھ 20 ہزار کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
صحرائے تھر پاکستان کا ایک مقبول صحرا ہے جو صوبہ سندھ میں واقع ہے-
|
|
اردن میں واقع اس صحرا کو وادی رم کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ سیاحت کے
حوالے سے ایک مقبول ترین مقام ہے- اس صحرا میں عجیب و غریب چٹانوں اور حیرت
انگیز جنگلی جانوروں کے دلچسپ نظاروں کا موقع ملتا ہے-
|
|
یہ خوبصورت صحرا برازیل میں واقع ہے اور اسے Lençóis Maranhenses کے نام سے
جانا جاتا ہے- برسات کے موسم میں یہ صحرا چھوٹی چھوٹی جھیلوں سے بھر جاتا
ہے اور یہ ایک انتہائی دلکش نظارہ ہوتا ہے-
|
|
منگولیا میں واقع اس صحرا کا ویسے تو نام Khongoryn Els ہے لیکن بعض اوقات
اسے “ singing desert “ بھی کہا جاتا ہے- اس منفرد نام کی وجہ یہاں چلنے
والے ہواؤں سے پیدا ہونے والا انوکھا شور ہے جیسے کسی سُر کی مانند لگتا ہے-
|
|
اٹاکاما نامی اس صحرا کی سرحدیں چار ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں جن میں
پیرو٬ بولیویا٬ ارجنٹینا اور چلی شامل ہیں- یہ صحرا تقریباً 100 کلومیٹر کے
طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور اسے دنیا کا خشک ترین غیر قطبی صحرا قرار
دیا جاتا ہے-
|
|
آسٹریلیا میں واقع اس صحرا کا نظارہ بھی انتہائی دلچسپ ہوتا ہے جس کی وجہ
صحرا میں موجود عجیب و غریب چٹانیں ہیں- اس صحرا کو The Pinnacles Desert
کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
یہ وسیع رقبے پر پھیلا صحرا چین میں واقع ہے اور اسے Taklamakan کے نام سے
جانا جاتا ہے- عام طور پر صحرا کا نام سنتے ہی کسی ایسے مقام کا خیال ذہن
میں آتا ہے جہاں گرم ترین ہوائیں چل رہی ہوں اور ہر طرف ریت ہی ریت ہو-
لیکن حال ہی میں اس صحرا میں لگاتار 11 دن تک برف باری ہوتی رہی ہے-
|
|
اس صحرا کی سرحدیں دو ممالک میں لگتی ہیں جن میں چین اور منگولیا شامل ہیں-
Gobi Desert نامی یہ صحرا منگولیوں کی اموات کی داستانوں کے حوالے سے بھی
مشہور ہے کیونکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ صحرا لوگوں کو اپنا شکار
بناتا ہے-
|
|
بیک وقت میکسیکو اور امریکہ میں واقع اس صحرا بھی
انتہائی حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں -اس صحرا کی مقبول ترین شے
Saguaro cactus نامی پودا ہے- اس صحرا کو Sonoran Desert کے نام سے جانا
جاتا ہے-
|
|
امریکہ میں واقع Mojave نامی یہ صحرا موت کی وادی کے نام
سے مقبول ترین مقام کا گھر ہے- یہ شمالی امریکہ کا سب سے نچلا مقام ہے-
|
|
نمبیا میں واقع اس صحرا کو نمب صحرا کے نام سے جانا جاتا
ہے- یہاں موجود چٹانوں کو رنگ انتہائی منفرد ہوتا ہے اور انہیں دیکھ کر
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے پینٹنگ تخلیق کی ہو- یہ دنیا کے قدیم ترین
صحراؤں میں سے ایک ہے-
|
|
مصر میں واقع اس صحرا کو سفید صحرا کے نام سے جانا جاتا
ہے- یہ صحرا اپنے سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں
مقبول ہے-
|
|
رب الخالی نامی اس صحرا کی سرحدیں چار ممالک سے ملتی ہیں
جن میں سعودی عرب٬ عمان٬ یمن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں- جزیرہ نما عرب
کا وسیع رقبے پر پھیلا یہ صحرا خالی کوارٹر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-
|
|
امریکہ میں واقع اس صحرا کو Black Rock Desert کے نام سے
جانا جاتا ہے- اس صحرا کا ایک بہت بڑا حصہ انتہائی خشک ہے-
|