بلی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے یا اتر رہی ہے؟

گزشتہ ماہ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک لباس کی تصویر نے اس وقت تہلکہ مچا دیا تھا جب اس کے رنگ کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا- مذکورہ لباس کا رنگ کسی کو سنہرا تو کسی کو کالا دکھائی دیتا تھا لیکن اب ایک بلی کی تصویر نے دوبارہ ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے-

پہلی نظر میں اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں موجود بلی کو دیکھنے پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے بلی سیڑھیاں چڑھتی ہوئی اوپر آرہی ہے- لیکن اگر تصویر کو دوبارہ دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بلی اوپر کی چڑھ نہیں رہی بلکہ نیچے اتر رہی ہے-
 

image


بلی کے نیچے اترنے کا دعویٰ کرنے والے افراد سیڑھیوں کے کناروں اور بلی کے عقب میں موجود روشنی پر غور کرنے کو کہتے ہیں- اور اگر اس زاویے سے غور کیا جائے تو واقعی یہ لگتا ہے کہ بلی سیڑھیوں سے اتر رہی ہے-

یہ تصویر 9gag نامی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہے اور اب تک اس پر تقریباً ساڑھے تین ہزار تبصرے کیے جاچکے ہیں جبکہ متعدد افراد نے تصویر کی وضاحت پر مبنی ایک ویڈیو بھی دیکھی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

First a dress divided the internet, now a new debate is sweeping the web - and it's all over a humble tabby cat. At first glance the moggy in a black and white photo looks as if it is walking down a flight of stairs, but look again and the image appears to flip.