وہ ایک جملہ حصہ(ج)

 اور با قی تمام ا فراد اس قید خا نے کے دا رو غہ لگنے لگے صبح سو رج کی کر نیں پھیلتے ہی گھر کے تما م ا فراد اپنے اپنے کا مو ں میں مصرو ف ہو گئے میں نے محسوس کیا مجھے ا پنی امی کی آواز یں سنا ئی دے رہی ہیں ا ٹھو بیٹا نا شتہ کر لو تمہیں یو نیور سٹی بھی جا نا ہے میں کو ئی جواب نہیں دے پا رہی تھی میر ی آواز سا کن ہو چکی تھی میر ی ا می گھبرا کر میر ے قر یب آ گئیں میں سب کچھ دیکھ سکتی تھی محسوس کر سکتی تھی مگر کسی رد عمل کا ا ظہارکر نے کے لیئے میر ی ہمت جواب دے چکی تھی ا می نے نر می سے میرا ہا تھ پکڑ کر مجھے ا ٹھا یا میر ی آ نکھیں سر خ ہو ر ہیں تھیں آ نکھو ں کے گرد سیا ہ حلقے مز ید گہر ے ہو چکے تھے ۔۔۔کیا ہوا تمہیں ۔۔۔؟کیا تمہا ری طبیعت ٹھیک ہے ۔۔۔؟کیا تم سا ری رات سو نہیں سکی ۔۔۔۔؟ نہیں ۔۔۔میں نہیں جا نتی مجھے کیا ہو ر ہا ہے مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔ہوا کیا ہے ۔۔۔؟ کئچھ بتا و تو سب میرے ا رد گرد کھڑے پو چھ رہے تھے میں نہیں جا نتی مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے میرا دل پھٹ جا ئے گا یا اﷲ میں کہا ں جا وں میں رو تی جا رہی تھی میر ے گھر وا لے اور میر ے وا لد ین پر یشا ن ہو گئے کسی کو سمجھ نہیں آ ر ہا تھا ڈا کٹر سے کیا کہیں ۔۔۔۔؟کیا بیما ری ہے۔۔۔۔؟پھر میرے وا لد کو کسی نے مشورہ دیا کہ ا نہیں ما ہر نفسیات کی ضرورت ہے بلا تا مل میرے وا لد مجھے ایک نفسیا تی ہسپتال لے گئے عجب قسم کے ڈا کٹر تھے سب کہ رہے تھے ٹھیک ہو جا ئیں گیں آپ کو ئی بھی نہیں پو چھ رہا تھا کہ آ خر مجھے بیما ری ہے کیا ۔۔۔؟اور نہ ہی کو ئی بتا رہا تھا ۔۔۔۔آ خر میں ایک ضعیف ا لعمر ڈا کٹر نے میر ی نبض د یکھتے ہو ئے سواا لا ت کی بو چھا ڑ کر دی
س:کیا آ پ کو تنہا ئی میں آواز یں سنا ئی دیتی ہیں ؟
ج:جی
س: خو ف بھی محسوس ہو رہا ہے؟
ج: جی ہو رہا ہے
س: کیا ایسا لگ رہا ہے کہ کو ئی ا نجا نی قو ت آپ کو کنٹرو ل کر رہی ہے؟
ج:جی بلکل ا یسا ہی لگ رہا ہے
س: کیا آپ محسوس کر تی ہیں کہ لو گ آ پ کے خلا ف با تیں کر رہے ہیں ؟
ج: جی ا یسا ہی محسو س ہو تا ہے
س: سارے لو گ آپ کو ا پنے د شمن لگ رہے ہیں ؟
ج: لگ نہیں رہے سب دشمن ہیں میرے
ڈا کٹر ا چھا ٹھیک ہے

مجھے اپنے اندر توا نا ئی ختم ہو تے ہو ئے محسو س ہو رہی ہے میر ے ا حسا سات سا کن ہو چکے ہیں میر ے خیا لا ت بھٹکنے لگے ہیں بھو ک کا ا حسا س نہیں ہو تا نیند نہیں آ تی
ڈا کٹر: میں جا نتا ہو ں اور ایک کا غذ پر کچھ لکھتے ہو ئے میر ی جا نب بڑ ھا دیا آ پ ا نہیں مستقل طور پر کھا ئیں گیں کو ئی نا غہ نہیں ہو نا چا ہیئے پا بند ی سے دوا ئی کھا تی ر ہیں میں دو سا ل پا بندی سے دdوا ئیں کھا تی رہی کچھ ا فا قہ تو ہوا لیکن میر ے و ا لدین مطمئن نہیں تھے ا نھو ں نے مجھے علا ج کے لیئے لند ن بھیج د یا و ہا ں میر ی حا لت اور ز یا دہ بگڑ گئی سا ری سا ری رات رو تے رہنا سر گو شیا ں سنا ئی د ینا نیند نہ آ نا میر ے لیئے ز ند گی ا یک عذا ب بن چکی تھی میں ا کثر اﷲ سے د عا ما نگتی یا ا ﷲ مجھ سے یہ عذا ب ٹا ل دے ۔۔۔۔۔۔بہت سو چ بچا ر کے بعد مجھے و ہا ں ایک نفسیا تی ڈا کٹر Glindas کے پا س لے جا یا گیا وہ ایک نہا ئیت ا چھی خا تو ن تھیں ا نھو ں نے بتا یا کہ مجھے د ما غی بیما ری شیزو فر ینیا Schizophrenia ہے اس بیما ری میں د ما غ کے اندر مو جو د کیمیکلزکا توا زن بغڑ جا تا ہے یہ بیما ری ز یا دہ تر جینز میں ٹرا نسفر ہو تی ہے کچھ لو گ پہلے پا نچ سا ل کے عر صے میں ٹھیک ہو جا تے ہیں اور کچھ لو گو ں کو سا ری ز ند گی دوا ئیو ں کے سہا رے ز ند گی گزا ر نی پڑ تی ہے ا لحمد ﷲ اب میں کا فی حد تک ا یک نا رمل ز ند گی گزار رہی ہو ں ہیلو سی نیشن اور ڈ یلیو ژن بند ہو گئے ہیں مگر کبھی کبھی Relaps جیسا لگتا ہے اس را ت کی سی کیفیت محسو س ہو نے لگتی ہے دوا ئیا ں کھا کر میرا و زن معمو ل سے ز یا دہ بڑ ھ گیا ہے اور میں اب بھی دوا و ں پر ہو ں ڈا کٹرز نے کہا ہے کہ مجھے ز ند گی بھر دو ا ئیا ں کھا نی پڑ یں گیں تا کہ میر ی ذ ہنی حا لت Stable ر ہے میں ان لو گو ں کو جن کو شیزو فر ینیا ہے کہنا چا ہو ں گی کہ ا گر دوا ئیو ں کے سا تھ سا تھ ا ﷲ پر بھی پورا یقین ر کھیں اور اپنی ول پا ور کو ا ستعما ل کر تے ہو ئے اس بیما ری کا بے جگر ی سے مقا بلہ کر یں گے تو د نیا کی کو ئی طا قت ا نھیں ایک کا میا ب اور بھر پو ر ز ند گی گزا رنے سے نہیں رو ک سکتی اس وا قعے کو ایک عر صہ بیت چکا ہے مگر وہ ایک جملہ ٓج بھی مجھے تکلیف د یتا ہے جس کے بعد میں ا پنی تعلیم کو جا ری نہ ر کھ سکی تھی
وہ کس کا لہجہ تھا ۔۔۔۔؟
وہ کس کی آواز تھی۔۔۔؟
وہ کس کے ا لفا ظ تھے۔۔۔؟

جس نے مجھے اسقدر دل شکستہ کیا تھا کہ میں یہ صد مہ بر دا شت نہ کر سکی تھی ایک عر صہ گزر جا نے کے بعد آج جب اس نے ا پنی کہا نی بیا ن کر نا شرو ع کی تو اسکے ہو نٹ کا نپ ر ہے تھے ا سکی آ نکھو ں سے آ نسو رو اں تھے اس نے گڑ گڑا تے ہو ئے ا پنے دو نو ں ہا تھو ں کو فضا میں بلند کیا اور اپنے محبو ب خدا سے پو چھا اے محبو ب خدا تو ہی بتا میرا مقا م ہے کیا میر ی او قا ت ہے کیا غا ئب سے ایک آواز آ ئی معلم ہو ں میں اور میرا علم ہے تو علم حا صل کر نا ہر مسلما ن مرد اور عورت پر فر ض ہے چند صد یو ں پہلے تم ایک عو رت تھی محض ایک عورت پھر محبو ب خدا محمد مصطفیﷺ نے د نیا کو یہ پیغا م د یا تھا کہ تم میں سے بہتر ین وہ ہے جو تقو ی پر ہے آپ ﷺ نے ایک عورت کو جا نو رو ں کی صف میں سے نکا ل کر ا نسا نو ں کی صف میں شا مل کیا تھا اب میں محض ایک عورت ہی نہیں انسان بھی تھی پھر یہ کو ن لو گ ہیں جو کہتے ہیں کہ تم عورت ہو محض ایک عورت یہ مجھے انسان سے عورت کس نے بنا د یا ۔۔۔۔؟میں نے کتنی د یر کر دی تھی اس ہستی کو پڑ ھنے میں کا ش کہ میں د یر نہ کر تی میں نے اسکے لیئے ہمدردی محسوس کر تے ہو ئے قلم ا ٹھا یا اور ایک انجا نی قوت و توا نا ئی کو اپنے اندر محسوس کر تے ہو ئے یہ تحر یر ان بے خبر لو گو ں کے نا م لکھ د ی جو اسے جا نتے ہی نہ تھے میں نے ایک لمحے کے لیئے سو چا کہ وہ قا بل ر حم نہیں قا بل ر شک ہے کو ن کہتا ہے کہ ٹوٹ جا نے کے بعد لو گ مستحکم نہیں ہو تے اور وہ ایک مکمل نا ر مل ا نسا ن تھی -

بد قسمتی سے پا کستان جیسے معا شرے میں جہا ں اس بیما ری کو پا گل پن کی کیفیت قرار دے کر ا نسان کو ایک اچھو ت بنا دیا جا تا ہے اپنے ارد گرد ر ہنے وا لے لو گو ں کے بے ر حم رو یو ں کا سا منا بھی کر نا پڑ تا ہے حا لا نکہ اگر ان لو گو ں کی کیفیا ت کو سمجھتے ہو ئے حو صلہ ا فزا ئی کی جائے اور مختلف شعبہ جات میں ا نھیں کا م کر نے کا مو قع د یا جا ئے تو یہ بھی معا شرے کے مفید اور کا میا ب تر ین شہر ی بن سکتے ہیں آج پا کستان میں سینکڑو ں ا یسے مر یض ہیں جنکی حو صلہ ا فزا ئی تو دور کی با ت ہے علا ج کے لیئے سہو لیا ت تک مو جو د نہیں ہیں ا ر با ب ا ختیار سے ا یک ادنی سی گزارش ہے کہ ا پنے قیمتی و قت اور دو لت کا کچھ حصہ ان لو گو ں کی ز ند گیا ں سنوا رنے میں صرف کر دیں تو یقینا خدا انکی ز ند گیو ں کو خو شیو ں اور نا مہ ا عما ل کو نیکیو ں سے بھر دے گا ختم شد
 
naila rani riasat ali
About the Author: naila rani riasat ali Read More Articles by naila rani riasat ali: 104 Articles with 151693 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.