سیلفی تنازع، غریب بچی لکھ پتی بن گئی

آجکل کے نوجوانوں میں سیلفی کا شوق جنون کی حد تک موجود ہے لیکن ایک نوجوان کی سیلفی نے اسے لوگوں سے معافی مانگنے پر مجبور کردیا جبکہ دوسری جانب وہی سیلفی کسی کو غربت سے نکالنے کا سبب بھی بن گئی-

اس نوجوان اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ایسی سیلفی پوسٹ کی تھی جس میں نوجوان کے علاوہ عقب میں الاتحاد فٹبال ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے ایک سیاہ فام بچی کچرے کے ڈھیر سے کچرہ چُنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے اس سیلفی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نوجوان کے اس عمل کو بچی کی حالتِ زار کا مذاق اُڑانے کے مترادف قرار دیا جبکہ بعض شہریوں نے اس بچی کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
 

image

سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے اسے ایک غیر انسانی اور ظالمانہ عمل قرار دیا گیا اسی وجہ سے نوجوان نے معافی ماںگی اور بچی کو تحائف بھی دیے۔

سیلفی میں موجود بچی کی حالتِ زار نے سعودی عرب کے لوگوں کے دلوں میں ہمدردی کے جذبات کردیے جس کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بچی کو نقد رقم دینے کا اعلان کیا-

سعودی ریلی کے مشہور ڈرائیور یزید الراجہی کی جانب سے بچی کے لیے پچاس ہزار سعودی ریال دیے گئے جبکہ اتنی ہی رقم کا اعلان ایک اور شخص کی جانب سے بھی کیا گیا-

کویت سے تعلق رکھنے والے الاتحاد فٹبال ٹیم کے پرستار اس بچی کے لیے پانچ ہزار کویتی درہم دینے کا اعلان کیا ایک کاروباری شخصیت کا کہنا ہے کہ وہ اس بچی کو تاحیات ماہانہ الاؤنس دیں گے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A young man who took a selfie with an African child picking through trash in the background has come in for severe criticism on the Saudi social media. Most comments said the selfie taker was “totally insensitive” and should be punished for his “heartless action.”