پاکستان: بھنبھور میں زیر آب شہر دریافت

حال ہی میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں بھنبھور کے آثار قدیمہ میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایک زیر آْب شہر دریافت کیا ہے- ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے دریافت کردہ نئے زیرِ آب شہر میں پانچویں صدی عیسوی سے نویں صدی عیسوی تک کی آْبادی کے نشانات موجود ہیں۔
 

image


آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق دریافت شدہ زیرِ آب شہر میں پکی گلیاں اور کارخانے موجود ہیں جبکہ جو عمارتی ڈھانچہ دریافت ہوا ہے اس میں لکڑی کے پول پر چھت بنائی گئی ہے- اور ماہرین کے اندازوں کے مطابق اس چھت کے نیچے بیٹھ کر کاریگر اپنا کام سرانجام دیتے تھے-

آرکیالوجسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری کے مطابق اس شہر میں جانوروں کی ہڈیوں کی صنعت بڑے پیمانے دیکھی گئی- یہاں جانوروں کی ہڈیوں سے چوڑیاں، کنگھیاں اور دیگر زیورات کے علاوہ زرعی آلات تیار کیے جاتے تھے-

بھنبھور کی ایک شناخت رومانوی داستان سسی پنوں بھی ہے۔ اس قدیم شہر کے بارے میں یہ رائے عام ہے کہ سمندر کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ یہ شہر بنتا اور بگڑتا رہا اور اسی کے ساتھ یہاں کے لوگوں کا کاروبار بھی جڑا رہا ہے۔
 

image

مذکورہ مقام پر ہونے والی حالیہ کھدائی میں ٹیرا کوٹا کے کچھ ٹکڑے بھی دریافت ہوئے ہیں اور ان ٹکڑوں کی اب پیمائش اور سائنسی مشاہدہ کیا جا رہا ہے-

حالیہ کھدائی کا ایک مقصد بھنبھور اور دیبل کا تنازعہ بھی حل کرنا ہے۔ آرکیالوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم کے مطابق اب تک ہونے والی کھدائی سے یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا دیبل اور بھنبھور ایک ہی تھا اور محمد بن قاسم یہاں آیا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Banbhore or Bhambore is an ancient city dating to the 1st century BC located in Sindh, Pakistan. The city ruins lie on the N-5 National Highway, east of Karachi.Now, Archeologists have discovered the sign of life in the underwater city in Bhambore.