خلیجی اتحاد نئے عہد کا آغاز

دنیا کے کسی بھی جہت یا خطے میں بسنےوالا مسلمان ہو وہ کلمہ توحید کی بنیاد پر ایک دوسرے کا بھائی ہے.اور ایمانی رشتہ ہی اصل اور اتم ہے.بقیہ رشتے اور تعلقات کی بنا اور اساس ذاتی منفعت یا مفاد پر ہوتی ہے جس کو ثبات نہیں اور تھوڑی سی لچک میں ٹوٹ جاتے ہیں.اور جب یہ بات طے پاچکی کہ اسلامی بھائی چارہ کے مقابل کوئی دوسرا رشتہ اخوت نہیں ہوسکتا.اس حقیقت کو بھی قبول کرلینا چاہئے کہ بھائی چارہ کے مابین کچھ وجوبی حقوق ہوں گے جن کو شریعت مطہرہ اسلامیہ نے تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے.انہیں حقوق میں سے اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرنا بھی ہے. صحیح بخاری کی روایت ہے انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ﺍﻧْﺼُﺮْﺃَﺧَﺎﻙَ ﻇَﺎﻟِﻤًﺎ ﺃَﻭْ ﻣَﻈْﻠُﻮﻣًﺎ"اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم. ایک شخص نے سوال کیا:ائے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)میں ان کی مدد کروں گا جب وہ مظلوم ہوں گے.آپ کا کیا خیال ہے کہ جب وہ ظالم ہوں گے،پھر ان کی مدد کیسے کروں گا؟نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اس کو ظلم کرنے سے روکنا یا منع کرنا،چناں چہ یہی ان کی مدد ہوگی. اور حق اخوت یہی ہے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے خوشی اور غم میں برابر کا شریک ہو. مسلمانوں کے درمیان یہی وہ مضبوط اور مستحکم پہلو ہے جس کی بنیادپر حکومت سعودی عرب نے "حوثی" ظالموں کے خلاف اپنے یمنی بھائی کی حمایت میں نصرت ومدد کا وہ سنہری فیصلہ لیا کہ اسلامی تاریخ میں اسے ایک نئے عہد کا آغاز یا نئے باب کا اضافہ کہیں گے. اگر سعودی حکومت، خلیج اور دیگر اتحادی مملکت کے اس قدم کو دنیا ظالمانہ کہتی ہے تو اس سے ایک سوال ہے کہ ان کی یہ انصاف کہ دوہائی اس وقت کہاں تھی جب شہری،فوجی اور بڑے بچے کل ملا کر 60/70 ہزار جانیں حوثیوں کے ننگے مظالم کی نذر ہوگئیں.یمن کی ایک بڑی آبادی کو امان کی خاطر ہجرت کے لئے مجبور ہونا پڑا.400 سےزائد مساجد ویران ہوگئیں.تحفیظ اور مدارس و مکاتب کو نشانہ بنایا گیا.ایسے میں حکومت سعودی اور ان کے حلفاء کا قدم لائق ستائش اور قابل مبارک باد ہے کہ انہوں نے ظلم کی کمر توڑ نے کی ٹھان لی ہے. اللہ ان مجاہدین کی حفاظت فرمائے اور حرمین شریفین کو اپنی امان میں رکھے.
md.shakir adil
About the Author: md.shakir adil Read More Articles by md.shakir adil: 38 Articles with 53273 views Mohammad shakir Adil Taimi
From India
.. View More