شمسی توانائی سے اُڑنے والا جہاز روانہ

شمسی توانائی سے چلنے والے ایک نئے ہوائی جہاز نے تجرباتی طور پر دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن کا آغاز کردیا ہے- ’سولر امپلس 2 ‘ نامی یہ شمسی جہاز ابوظہبی سے روانہ ہوا اور پہلے مرحلے میں عمان سے ہوتا ہوا بھارت پہنچے گا۔
 

image


شمسی توانائی سے چلنے والا یہ جہاز پانچ ماہ کے دوران دنیا کے گرد اپنا چکر پورا کرے گا۔ اور اپنے سفر کے دوران یہ جہاز مختلف شہروں میں روکا بھی جائے گا جہاں مختلف پرزوں کی مرمت کی جائے گی-

ایک نشست والے اس جہاز کو سوئٹززلینڈ کے دو پائلٹ آندرے بوریش برگ اور برتروں پیکارڈ وقفے وقفے سے اڑائیں گے ۔

سولر امپلس کے سی ای او کے مطابق شمسی جہاز بڑے سمندروں کے اوپر سے گزرے گا۔

اس نئے شمسی جہاز کے پروں کی لمبائی 72 میٹر ہے جبکہ ان کا وزن 2.3 ٹن ہے-
 

image

جہاز کے پروں پر شمسی توانائی کے حصول کے لیے 17 ہزار سولر سیلز نصب ہیں اور اس توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے لیتھیئم بیٹریاں بھی نصب ہوں گی جس کی مدد سے جہاز رات کو بھی پرواز کر سکے گا۔

بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کو عبور کرنے کے لیے رات کی پرواز انتہائی اہم ہو گی کیونکہ اس کی اوسط رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Solar Impulse 2 airplane flew into an Abu Dhabi sunrise on Monday to begin the first leg of what the $150 million project's backers hope will be the first round-the-world flight powered by nothing but the sun. Swiss engineer Andre Borschberg was at the controls of the single-seater plane for the Abu Dhabi-to-Oman flight, which began at about 7:12 a.m. local time (11:12 p.m. ET Sunday).