تصاویر میں قید پراسرار روحیں

عموماً تصاویر کھینچنے کا مقصد کسی لمحے کو ہمیشہ کے لیے یادگار کے طور محفوظ کرناہوتا ہے- لیکن تصور کریں آپ کی کھینچی گئی تصویر میں کوئی ایسی روح یا انسانی ہیولا دکھائی دے جسے آپ نے کیمرے کی آنکھ سے نہیں دیکھا تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟جی ہاں دنیا میں چند ایسی تصاویر بھی موجود ہیں جنہوں نے کئی ایسے سوالات کو جنم دیا ہے جن کا جواب کسی پاس موجود نہیں- ان تصاویر میں ایسی پراسرار روحیں یا انسانی ہیولے موجود ہیں جن کے بارے میں ماہرین کے پاس کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی کوئی وضاحت موجود نہیں-
 

Full-Body Apparition
یہ تصویر ایک کھیلتے ہوئے بچے کی لی گئی جو کہ فوٹوگرافر کی بیٹی تھی- لیکن جب یہ تصویر تیار ہوکر آئی تو حیران کن طور پر اس تصویر میں بچے کا مکمل جسم دکھائی دینے کے بجائے ایک انسانی جسم کا سایہ دکھائی دیا جس کے پیچھے بچے کا جسم چھپ چکا تھا- یہ ایک انتہائی خوف میں مبتلا کرنے والی بات تھی اور اگر تصویر میں موجود بچے کو غور سے دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے بچے کو بھی یہ چیز دکھائی دے رہی تھی-

image


The Brown Lady
1835 کے آغاز میں انگلینڈ کا Raynham Hall بھوتوں کے حوالے سے لوگوں کے لیے ایک خوف کی علامت بن گیا- لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ روح ہال کی اصل مالکن Lady Dorothy کی ہے- 1930 میں لی جانے والی اس ہال کی تصویر میں ایک انسانی ہیولا دیکھا جاسکتا ہے- باوجود اس کے کہ اس تصویر کو تقریباً 85 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی یہ تصویر بھوتوں کے حوالے سے انتہائی مشہور ہے-

image


Grandpa
یہ تصویر Denise Russel کی ہے جو ان کے پوتے نے 1997 میں کھینچی- تصویر میں خاتون کے عقب میں ایک اور انسانی شکل دیکھی جاسکتی ہے- تصویر میں موجود اس پراسرار شکل کا نوٹس Russel نے سال 2000 میں لیا- اس پورے خاندان کا کہنا ہے کہ تصویر میں پراسرار شخص کی شکل ان کے دادا یعنی ڈینس رسل کے شوہر سے مشابہت رکھتی ہے جو کہ 1984 میں ہی انتقال کرچکے تھے-

image


Romanian Priestess
2008 میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں ایک انسانی ہیولا نمایاں کیا گیا ہے- یہ رومانیہ 150 سالہ قدیم ہوٹل ڈیسیبل کی ہے لیکن اس پراسرار شے کی موجودگی نے اس ہوٹل کو خوفناک قرار دے دیا ہے- مقامی افراد کا کہنا ہے ہوٹل کے نیچے ایک خزانہ دفن ہے اور یہ پراسرار روح اس خزانے کو اسے تلاش کرنے والوں سے بچاتی ہے-

image


Grand Canyon Ghost
یہ تصویر Redditor cheygavara نے شائع کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر میں موجود میرے انکل ہیں جو کہ 1980 میں گرینڈ کینن کی چوٹیوں پر گئے تھے- انہوں نے اپنی یہ تصویر ایک چوٹی کے کنارے پر کھڑے ہوکر لی- لیکن جب یہ تصویر تیار ہو کر آئی تو تصویر میں ایک ایسا پراسرار شخص بھی دکھائی دیا جو کہ جھاڑیوں کے پیچھے سے جھانک رہا تھا جبکہ تصویر کھینچتے وقت اس مقام پر ان کے علاوہ کوئی اور شخص موجود نہیں تھا-تصویر میں تیر کے نشان کی مدد سے پراسرار شخص کی نشاندہی بھی کی گئی ہے-

image


Mysterious Hand
تصویر میں واضح طور لکڑی کے اس فرنیچر پر ایک ایسا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے جس کا باقی جسم موجود نہیں- 20ویں صدی کے آغاز میں ایک فرنیچر ڈیلر Montague Cooper نے اس پیانو کو فروخت کرتے وقت اس کی تصویر کھینچی- Montague کا کہنا ہے کہ جب تصویر تیار ہو کر آئی تو وہ اس ہاتھ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے- ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم یہ ہاتھ کس کا ہے؟ یا یہاں کیسے آیا؟

image


Lord Combermere's Chair
Lord Combermere کی موت واقع ہونے کے بعد ان کی خالی کرسی کے تصویر کھینچنے کے لیے ایک فوٹوگرافر کو بلایا گیا- تاہم جب تصویر تیار ہو کر آئی تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے کرسی کا پرانا مالک اپنی پسندیدہ کرسی چھوڑنے پر تیار نہیں ہے کیونکہ اس کرسی پر ایک انسانی ہیولا دیکھا جاسکتا ہے-

image

SS Waterton
1920 میں ایک بحری جہاز SS Waterton کے عملے کے دو ارکان James Courtney اور Michael Meehan غیر متوقع گیس کے اخراج کے باعث جہاز پر موت کا شکار ہوگئے تھے- اس وقت یہ بحری جہاز سفر میں تھا اور بندرگاہ سے دوری پر تھا اس لیے ان دونوں افراد کی لاشوں کو سمندر کے سپرد کردیا گیا- زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ عملے کے باقی افراد کو سمندر میں انسانی چہرے دکھائی دینے لگے جن کے بارے میں یہ کہا گیا کہ یہ دونوں مرنے والے افراد کے چہرے ہیں- یہ تصویر جہاز کے کیپٹن نے ثبوت کے طور پر کھینچنے کوشش کی ہے تاکہ وہ بتا سکے کہ کیا ہوا ہے-

image

Electric Chair
الیکٹرک چئیر کی یہ تصویر ایک انجنئیر Ted Lucher نے کھینچی تھی جنہیں Tennessee ریاست نے اس کرسی کو بحال کرنے اور اسے جدید بنانے کے لیے بلایا تھا- انجنئیر کی کھینجی جانے والی اس تصویر میں ایک انسانی چہرہ اور اس کی ٹانگیں واضح دیکھی جاسکتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Are ghosts real? You'd think that after so many centuries of humans experiencing paranormal events, we would have a firm answer to that question. The invention of the camera was supposed to settle the debate, but instead it just made people's opinions more divisive. However, photographic evidence is still the best evidence we have for the existence of ghosts and other spirits.