“ گرے لیڈی “ کا بھوت پکڑا گیا

تقریباً گزشتہ 200 سال سے برطانیہ کا تاریخی محل Hampton Court ایک بھوت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن یہ بھوت اب تک کسی نے دیکھا نہیں تھا- تاہم اب یہ بھوت ایک تصویر میں پکڑا گیا ہے جو ایک طالبہ نے اپنے موبائل کے کیمرے سے کھینچی ہے-

12 سالہ Holly Hampsheir اور ان کی کزن Brook McGee مذکورہ محل کے نظارے کر رہی تھیں کہ اس دوران انہوں تصاویر کھینچنے کا ارادہ کیا-
 

image


ہولی نے جب اپنی کزن بروک کی تصاویر کھینچیں تو ان میں سے ایک تصویر میں “ پراسرار جسم “ کو بھی دیکھا گیا-

اس تصویر کے فوراً بعد کھینچے جانے والی تصویر میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے-

اس جسم کو گرے لیڈی کا بھوت قرار دیا جا رہا ہے- اس بھوت نے کالے رنگ کا گاؤن پہن رکھا ہے-

بولی کا کہنا ہے کہ “ جب میں تصویر کھینچ رہی تھی تب وہاں ہم دونوں کے علاہ کوئی بھی موجود نہیں تھا“ -

بروک کا کہنا ہے کہ “ تصویر دیکھ کر ہم دونوں ڈر گئے تھے- ہم نے وہاں کسی چیز کو نہیں دیکھا تھا“-
 

image

“ لوگ کہتے ہیں کہ جب بھوت کمرے میں داخل ہوتا ہے تو کمرا ٹھنڈا ہوجاتا ہے لیکن ہمارے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا“ -

گرے لیڈی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پرنس ایڈورڈ اور الزبتھ کی نرس تھی اور اس محل میں ہی ان شخصیات کی دیکھ بھال پر مامور تھی-

دوسری جانب سن اخبار کے مطابق ایک فوٹو گرافی کے ماہر نے ان تصاویر کا جائزہ لیا ہے اور انہیں اصلی قرار دیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

For nearly 200 years she is rumoured to have haunted the corridors of Hampton Court. But now the ghost of the famous Grey Lady may finally have been captured on camera - by a schoolgirl and her iPhone.