گرم پانی کے چشمے٬ شفا اور خوبصورتی ساتھ ساتھ

ہماری دنیا عجائبات سے مالا مال ہے اور انہی عجائبات میں ایک عجوبہ گرم پانی کے چشمے بھی ہیں جو کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں- یہ چشمے شفا بخش قرار دیے جاتے ہیں اور ان پانیوں کا استعمال کرنا ہزاروں سالوں سے انسانوں کا شیوہ رہا ہے۔ ان چشموں کے پانی میں ایسے معدنیات پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو جوڑوں اور جلد کی بیماریوں سے نجات دلاتے ہیں- چند ایسے ہی حیرت انگیز گرم پانی کے چشموں کا ذکر کر رہے ہیں ہم آج کے آرٹیکل میں-
 

The Blue Lagoon
یہ آئس لینڈ کا ایک مشہور اور پرکشش سیاحتی مقام ہے- اس مقام پر موجود پانی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور یہ درجہ حرارت پول کے ان حصوں کا ہے جہاں تیراکی کی جاسکتی ہے- اس پانی کے جلد پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں- اس پانی میں پائے جانے والے معدنیات٬ سلیکا اور الجائی جلد کی سوزش میں کمی کا باعث بنتے ہیں-

image


Arenal Hot Springs
یہ خوبصورت مقام کوسٹا ریکا میں واقع ہے اور اس کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے- گرم پانی کا یہ چشمہ Arenal آتش فشاں کے نزدیک واقع ہے اور اسی وجہ سے اس چشمے کا پانی گرم ہوتا ہے- یہ آتش فشاں فعال لیکن انتہائی پرسکون ہے-

image


Termas de Puritama
یہ گرم پانی کے چشمے چلی کے صحرا Atacama میں واقع ہے اور یہاں کے مقامی افراد ان چشموں کی شفایابی کی خصوصیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں- ان چشموں کے اردگرد کے قدرتی مناظر بھی انتہائی پرکشش ہیں- یہ چشمے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں-

image


Szechenyi Bath
ہنگری میں واقع یہ تالاب معدنیات سے بھرپور ہے اور اس میں پائی جانے والی شفایابی کے طاقتیں جوڑوں کے امراض کے علاج میں مدد فراہم کرتی ہیں- اس تالاب کے نزدیک واقع کنوؤں سے پیا جانے والا پانی اندرونی سوزش کے خاتمے کا باعث بنتا ہے-

image


Banjar Hot Springs
انڈونیشیا ایک ایسا ملک ہے جسے جسم٬ دماغ اور روح کی بحالی کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور گرم پانی کے چشموں کا گھر بھی ہے- یہ چشمہ بھی انڈونیشیا کے جزیرے بالی کا حصہ ہے اور اپنے منفرد ڈریگن کے سروں اور اردگرد کے سرسبز ماحول کی وجہ سے انتہائی خوبصورتی کا حامل ہے-

image


Chena Hot Springs
یہ حسین ترین مقام الاسکا کے شہر Fairbanks میں واقع ہے اور اپنے گرم تالاب یا چشمے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے- اس چشمے کو چینا کے نام سے جانا جاتا ہے- اس پانی میں سلفر کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے-

image


Dunton Hot Springs
18ویں صدی میں کولاروڈو میں واقع اس قصبے کو بھوتوں کے حوالے سے جانا جاتا تھا لیکن آج یہ مقام دنیا کے ورلڈ کلاس ریزورٹ کے طور پر مشہور ہے جہاں San Juan کی پہاڑیاں بھی واقع ہیں- یہاں چھ گرم پانی کے تالاب ہیں اور ان کا رنگ لال ہے- اس منفرد رنگ کی وجہ یہاں پائے جانے والے آئرن٬ میگںیشم٬ کیلیشم بائی کاربونیٹ اور لیتھیم کا ملاپ ہے- اس پانی کا درجہ حرارت 29 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے-

image

Orakei Korako
نیوزی لینڈ میں واقع اس مقام کو ٬geysers غاروں٬ مٹی کے تالاب اور گرم پانی کے چشموں کا گھر کہا جاسکتا ہے- اور یہ ایک انتہائی عجوبہ مقام ہے- نیوزی لینڈ جانے والے سیاح اس مقام کو دیکھنے ضرور جاتے ہیں- اور اسے بہترین تھرمل ایریا کہا جاتا ہے-

image

Thermae Bath Spa
دنیا کے چند تاریخی گرم پانی کے چشموں کو اپ ڈیٹ کر کے ایک سوئمنگ پول کی صورت دی گئی ہے جس میں سے ایک یہ انگلینڈ میں واقع ہے- اس پول میں وہی پانی استعمال کیا جاتا ہے جو گرم چشموں سے آتا ہے-

image

Pamukkale
ترکی میں واقع یہ چشمے دنیا بھر میں مقبول ہیں اور اس مقام پر کئی ممالک سے سیاح آتے ہیں- یہ چشمے صدیوں قبل وجود میں آئے اور ان کے پانی کا درجہ حرارت تقریباً 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے- چشموں کے اردگرد موجود سفیدی چونا پتھر کی ہے- اور یہ چشمے بھی شفایابی کی طاقت رکھتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

These earthly wonders are rich in minerals, warm to the touch and both legend and some recent visitors have said they heal ailments ranging from joint pain to skin issues. Set in wondrous places like Bali, Iceland and Turkey, these springs are well worth the travel.