صرف ایک ماہ میں حفظ قرآن

جناب سید ایوب علی صاحب کا بیان ہے کہ ایک روز اعلیِٰ حضرت امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ الرحمتہ الرحمنِ نے ارشاد فرمایا بعض ناواقف حضرات میرے نام کے آگے حافظ لکھ دیا کرتے ہیں حالانکہ میں اس کا اہل نہیں ہوں -سید ایوب علی رضوی صاحب فرماتے ہیں-اعلیٰ حضرت نے اسی روز سے دور شروع کردیا جس کا وقت غالباً عشاء کا وضو فرمانے کے بعد سے جماعت قائم ہونے تک مخصوص تھا روزانہ ایک پارہ تلاوت فرمالیا کرتے تھے یہاں تک کے تیسویں روز تیسواں پارہ یاد فرما لیا- ایک موقع پر فرمایا کہ میں نے کلام پاک بالترتیب بکوشش یاد کرلیا اور یہ اس لئے کہ ان بندگان خدا کا جو میرے نام کے آگے حافظ لکھ دیا کرتے ہیں کہنا غلط ثابت نہ ہو

 (حیات اعلیٰ حضرت)
Muhammad Adil Attari
About the Author: Muhammad Adil Attari Read More Articles by Muhammad Adil Attari: 2 Articles with 6245 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.