پاکستان کا نیا اور جدید کروز میزائل

پاکستان نے ایک ایسی پیچیدہ اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو کہ بہت کم ممالک کے پاس ہے- پاکستان کا ایجاد کردہ کروز میزائل رعد روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے کر زمین اور سمندر میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کروز میزائل سمندر اور زمین میں 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے- اور دنیا میں کروز میزائل کی ٹیکنالوجی انتہائی کم ممالک کے پاس موجود ہے۔
 

image


یہ جدید میزائل ریڈار پر نہیں دکھائی دیتا جبکہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی آواز بھی نہیں ہے۔

ڈی جی اسٹرٹیجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو بارکباد دی اور اس میزائل کو پاکستان کی کم ازکم دفاعی صلاحیت میں یہ ایک اہم اضافہ ہے۔

صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی اس کامیابی کو سراہا گیا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan on Monday conducted a successful flight test of the indigenously developed Air Launched Cruise Missile (ALCM) “Ra’ad”, said an Inter Services Public Relations (ISPR) press release. The Ra’ad missile, with a range of 350 km, enables Pakistan to achieve 'strategic standoff capability' on land and at sea.