عراق میں امریکی حملے اور عوام کی آزادی کا دھوکا

عراق میں مسلسل امریکی حملوں کے باوجود عراقی عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب نہیں ہوا کل تک عراقی عوام کی آزادی کا بہانہ بنا کر عراق میں جنگی کاروائیاں کرنے والے نام نہاد امریکائی بھی عراقی عوام کو سکون کا سانس فراہم نہیں کر سکے ایک طرف داعش نے عراقی عوام کیلئے دائرہ حیات تنگ کر رکھا ہے تو دوسری طرف عراقی عوام کی آزادی کا بہانہ بنا کر اور انہیں داعش کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے عراق میں آنے والے امریکی حکمرانوں نے بھی وہی کام شروع کر رکھا ہے ۔

ایک عراقی ماہر اور تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ کا مقصد داعش کو محدود کرنا ہے نہ انہیں جڑ سے اکھاڑنا
آخر ایسا کیوں ؟
امریکہ ایسا کیوں کرنا چاہتا ہے؟

کیوں کہ اگر وہ داعش کو ختم کرنے کے درپے ہوں تو پھر عراق میں رہنے اور عراقی تیل کے ذخائر کو استعمال کرنے کیلئے امریکا کے پاس کوئی بہانہ باقی نہیں رہتا لہذا امریکا کبھی بھی اور کسی صورت میں بھی داعش کو ختم نہیں کرے گا ۔

بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ظاہرا ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی لیکن اس کے مقابل میں اگر دیکھا جائے تو امریکہ اس تکفیری گروپ کو ختم کرنے کیلئے مسلسل حملے بھی کر رہا ہے اور عراقی حکومت سے تعاون بھی کر رہا ہے تو اس کا کیا جواب دیں گے ۔

اگر تجزیہ نگار زید العیسی کی باتوں پر جو انہوں نے ایک مقامی ٹیوی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں غور کیا جائے تو ان تمام سوالوں کا جواب آسانی سے مل سکتا ہے ان کا کہنا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ جتنے بھی ہوائی حملے کر رہا ہے وہ حقیقت میں لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے ۔کیوں ؟

کیوں کہ اگر امریکی ہوائی حملوں کی تعداد کو دیکھا جائے اور پھر اسی اندازہ سے اس دہشت گرد گروپ کے مرنے والوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو نتیجہ بالکل واضح ہے کہ 350 حملوں کے مقابلے میں مرنے والوں کی تعداد 250 بھی نہیں بنتی اس بات سے واضح ہے کہ ان حملوں کے پیچھے بھی کوئی سیاست ہے وگرنہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک کی طرف سے ڈرون حملہ کیا جائے اور اس سے ایک آدمی بھی ہلاک نہ ہو ۔

زید العیسی نے مزید کہا کہ امریکہ کا مقصد داعش کو محدود کرنا ہے نہ انہیں جڑ سے اکھاڑنا امریکا کے اس کام کے پیچھے جہاں اور مقاصد ہیں وہاں ایک مقصد یہ بھی ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ داعش کو ایک طاقتور دھمکی کے طور پر محفوظ رکھے اور جب چاہے اسے استعمال کرے اور داعش کی موجودگی کے سبب اپنے آپ کو عراقی حکومت اور عوام کے دفاع کے عنوان سے عراق میں مستحکم کرے تاکہ عراقی حکومت اور عوام امریکا کو واپس جانے کے لئے نہ کہیں اور امریکی اپنے گھٹیا مقاصد کو پورے کرنے میں کامیاب ہو سکیں ۔
عطا الرحمن
About the Author: عطا الرحمن Read More Articles by عطا الرحمن: 25 Articles with 16106 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.