عمران خان کسی خوش فہمی میں نہ رہنا

عمران خان کسی خوش فہمی میں نہ رہنا کہ سرحد (کے پی کے ) کوئی پنجاب ، سندھ یا بلوچستان ہے یہ لوگ آپ کی طرح نام کے پشتون بھی نہیں ۔ ان لوگوں نے دوسرے صوبے کی طرح کبھی کسی جاگیردار یا چوھدراہٹ کے اسیر نہیں ۔اور آپکو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کبھی دھوکہ دینے والے کو دوسری بار نہیں آزماتے ۔ اور انہوں نے آپ کے خان کے لیبل کوبھی ووٹ نہیں دیا بلکہ پاکستانی ہونے کہ ناطے اور آپ کے بلند بانگ دعوؤں کو آزمانے کے لیے ووٹ دیے تھے ۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آپ نے ایک بار نہیں کئی بار ہمارے لوگوں کو مایوس کیا۔مثلا

۱) جب آرمی سکول کے حملے کہ بارے میں باقاعدہ خط آپکی حکومت کے ذمہ داران کو ملا تھا جو ٹی وی پر خود آپکے اینٹیر ئیر منسٹری کے سکٹریری تسلیم کر چکے ہیں اگر یہ کسی اور صوبے میں ہوتے تو آپ ساری حکومت کو مستعفٰی ہونے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے ہوتے ۔ جبکہ آپ کو تو چیف منسٹر اور انٹرئیر منسٹر کو ایک لفظ تک بھی کہنے کی زحمت نہیں کی۔

۲ ) آپ نے دورہ بھی کیا بھی تو پورے لاوٗ لشکر اور کروفر کے ساتھ جیسے کہ آپ کو تو اپنی دلہن کو اپنی شان و شوکت دکھانی تھی اور دوسروں کو تو کنٹینر پر دن رات پروٹوکول کے طعنے دیتے تھے۔ اب آپکے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوگئے کم از کم آپ سے یہ توقع نہ تھی۔

۳) آپ کہتے ہیں کہ آرمی نے آپکو منع کیا تھا تو آپ آ جاتے ہم کو بھی پتہ چل جاتا کہ آرمی نے اپنے چیف کی شان میں کمی کی وجہ سے آپکو دورہ سے روکا تھا جبکہ آرمی کا آپکو یا کسی بھی پاکستانی لیڈر کو روکنے کا کوئی حق نہیں ۔ مگر اب یہ سب بیکار کے بہانے ہیں۔

۴) آپ دوسرے صوبوں کی کارکردگی پر ہمیشہ اعتراضات کی بارش کرتے رہے جبکہ ( کے پی کے ) میں آپ نے کیا تیر مارا ہے ۔ آپ کے صوبے کہ چیف منسٹر اور وزیر تو کنٹینر پر چار ماہ ڈانس کرنے میں مصروف تھے کہ کہیں آپ خفا ہو کر سیٹ کسی اور کو نہ دے دیں حالانکہ اگر آپ میں زرا بھی عقل اور ضمیر نام کی کوئی چیز ہوتی ۔۔تو آپ کبھی بھی اپنے ان چار پیاروں کو اسمبلی میں لانے کے جنہوں میں اس صوبے کو نظر انداز نہ کرتے آپکو تو جہانگیر ترین کہ ہیلی کاپٹر کا احسان اُتارنا تھا اور دوسرے پیاروں کو اسمبلی میں لانے کے لیے ( کے پی کے ) کی حکومت کو دھرنے میں نچوانے کے بجائے اس صوبے کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات کام پر لگا دیتے تو پھر شاید یہ بدترین حادثہ نہ ہوتا یا اگر ہوتا یا کم از کم آپکو اتنی شدید تنقید نہ ہو رہی ہوتی۔۔

بہرحال اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لو ہم بھی نہیں چاہتے کہ آپ جھوٹے اور ناکام ہو کیونکہ ایسے حالات اگر مزید رہے تو پھر ایک بات جان لو کہ پشتون اور ہزارے کے غیور عوام آپکو دوسرا موقعہ نہیں دینگے اور دوسرے صوبوں میں آپکو اپنی حیثیت معلوم ہو ہی چکی ہے۔

۵) اس لیے ان اپنے ان چار پیاروں کو بھول کر الیکٹرانک ووٹنگ کے سسٹم کو منوانے کی کوشش کروائیں اور یہ جس صوبے نے آپکو عزت دی اس کو احسان اور امتحان سمجھ کر خود کو قابل اعتماد ثابت کریں ۔

پشتو کی کہاوت ہے دشمن آپکی غلطیوں پر چاپلوسی سے پردہ ڈال کر ہنساتا ہے اور دوست آپکی غلطی پر آئینہ دیکھا کر رولاتا ہے باقی آپ کو بتانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم پشتون بہت ٹرانسپرینٹ ہوتے ہیں منافقت نہ خود کرتے ہیں نہ کسی منافق کو برداشت کرتے ہیں ۔۔۔۔ خدا حافظ ورنہ خدا ہی حافظ ہماری طرف سے۔۔۔۔۔۔

Zaib Mahsud
About the Author: Zaib Mahsud Read More Articles by Zaib Mahsud: 7 Articles with 5915 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.