علماء سے ارتباط الشیخ صالح الثہیمی حفظہ اللہ کی زبانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ترجمہ ومفہوم:
اور سلف الصالح کے مسلک پر عمل کرنا. اور ہمارے مشایخ کے طریقہ پر اللہ عزوجل کی طرف دعوت دینا.

مثلا، الشیخ ابن باز، الشیخ عثیمین، الشیخ امین (الشنقیطی)، الشیخ البانی. الشیخ حماد الانصاری، الشیخ عمر بن محمد فلاته، الشیخ محمد امان الجامی، (رحمہم اللہ) اور دوسرے جو اپنے رب کی طرف پلٹ چکے ہیں. ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان پر رحم فرماۓ.

اور اسی طرح ہمارے آج کل کے علماء. الشیخ مفتی عبدالعزیز ابن عبداللہ آل الشیخ، الشیخ صالح فوزان، الشیخ صالح لحیدان، الشیخ عبداللہ غدیان رحمه الله، الشیخ صالح ابن عبداللہ آل الشیخ، الشیخ عبدالمحسن العباد البدر، الشیخ علی ابن ناصر الفقیہی، الشیخ ربیع بن ھادی المدخلی، الشیخ زید ابن ھادی المدخلی رحمه الله، الشیخ احمد ابن یحیی النجمی رحمه الله.

اور اسکے علاوہ جن کا ذکر میں نہیں کرسکتا. اختصار کے ساتھ جتنا وقت نے اجازت دیا. جہاں تک ہم ہیں چھوٹے (علم میں) یا کچھ ہم.

(الشیخ اپنے آپ کو ذکر نہیں کرنا چاہتے مگر وہ بھی بہترین علماء میں سے ہیں جیسا کہ الشیخ ابن باز کہا کرتے تھے. کہ وہ (الشیخ صالح الثہیمی) سنۃ کے عالم ہیں اور ان سے علم حاصل کرنے کی ترغیب دی) .

احتیاط کرو ہم سے (چھوٹوں سے) واپس پلٹو. جہاں علم کے لیے رجوع کیا جاتا ہے.

الا کہ وہ جو علماء کے طریقہ پر چلے جس کی طرف میں نے اشارہ کیا اور چند کا نام لیا. جو ان کا مسلک لے ہم اس سے علم لیتے ہیں. اور جہاں تک وہ ہے جو اس مسلک کے علاوہ راستہ لے ہم اس سے دور ہوتے ہیں.

الشیخ کا عربی متن یہاں سنیں:
حوالہ: https://www.youtube.com/watch?v=8u4AEkOgJFI

ہر قسم کے مسائل میں اہل علم کی طرف رجوع کیا جاتا ہے، چاہے اسلام سے جڑے عقیدے، فروع یا منہج کے مسائل ہوں یا کفار سے جڑے دعوت دین کے مسائل ہوں مگر ہر صورت میں دلائل کے ساتھ علماء کی طرف رجوع کیا جاتا ہے، جیسا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا:

فسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون

ترجمہ ومفہوم:
پس تم اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تمہیں علم نہیں

‏(حوالہ: سورۃ الانبیاء سورۃ نمبر: 21 آیت نمبر: 7، سورۃ النحل سورۃ نمبر: 16، آیت نمبر: 43
manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 415114 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.