ایسا نصیب کہاں

وہ چھوٹی سی بچی ﴿بینظیر﴾ جس نے المرتضیٰ لاڑکانہ میں اپنے والد کے ہاتھوں بندوق سے فائر کر کے درخت پر سے ایک طوطے کو مارنے پر دو دن تک کھانا نہیں کھایا تھا وہ قتل ہوگئی۔ نہتی اور بندوقوں سے نفرت کرنے والی آخر کار اپنی ہی سر زمین پر شہید ہوگئی؟ دنیا میں بہت سے لوگ آئے روز مختلف حادثات میں مرتے رہتے ہیں؟کچھ لوگ سیاسی سازشوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں؟مگر کم کم ایسے ہوتے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی وہ کبھی دلوں سے محو نہیں ہو پاتے ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ آتی ہیں انہی لوگوں کی فہرست میں پاکستان کی مشہور زمانہ بھٹو فیملی کا نام بھی آتا ہے جس کے خاندان کے افراد کی زیادہ تر اموات غیر طبعی ہوئی ہیں مگر اس کے باوجود بھی اس خاندان سے لوگوں کی محبت وانس کم نہیں ہوا ہے۔ بھٹو خاندان کے پاکستان پر بہت سے احسانات ہیں اور انکے کارنامے تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہیں چاہے وہ 1973ﺀ کا آئین ہو یا پاکستان کو ایٹمی قوت کی صلاحیت ہو؟

بھٹو خاندان کے سب سے پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب تھے جن کو اس وقت کے حکمران ضیاﺀ الحق صاحب نے ایک سیاسی متنازعہ کیس میں پھانسی دے دی اور کئی ممالک کے سربراہان مملکت کی سفارش بھی معافی کے سلسلہ میں نہ دی اور اس طرح سے ملک کا سابق وزیر اعظم تخت دار پر لٹک گیا۔اس کے بعد بھٹو مرحوم کے سب سے چھوٹے بیٹے شاہ نواز بھٹو کی باری آتی ہے جو پیرس میں مقیم تھے اور وہ اپنے فلیت میں مشکوک طبور پر مردہ پائے گئے ۔ اس کے بعد مرتضیٰ بھٹو شہادت کے درجے پر فائز ہوتے ہیں اور وہ بھی اپنی بہن کے دور حکومت میں پولیس کے ہاتھوں اور اب سے چند دن قبل ذوالفقارعلی بھٹو صاحب کی لاڈلی بیٹی بینظیر بھٹو شہید کر دی گئی ہیں؟مگر بھٹو خاندان سے سیاسی دشمنی کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ جب بھی اس کے کسی فرد کو جان سے مار یں گے انکی قوت پہلے سے زیادہ سامنے آئے گی اور اب تک کے رونما ہونے والے حالات و واقعات نے یہی ثابت کیا ہے؟

کیا اب تک کوئی سیاسی شخصیت جس نے عوام کے ساتھ ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھائیں ہوں وہ عوام کے ساتھ مرے ہیں؟ نہیں نا یہ اعزاز صر ف اور صرف بھٹو خاندان کو سوائے قائداعظم محمد علی جناح ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اس حکمران رہنے والے خاندان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے چار سپوت اس سرزمین کیلئے شہادت کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ بھٹو خاندان سے لو گ کس قد ر محبت کر تے ہیں وہ تو بھٹو فیملی سے دشمنی کرنے والوں نے محترمہ کی شہادت کے موقعہ پر چاروں صوبوں کی عوام کو دھاڑیں مار مار کر اپنے غم کا اظہار کر تے ہوئے دیکھ لیا ہو گا؟ اور بہت سے لوگ شدت غم کی وجہ سے بھی اپنی جان سے گئے صرف بھٹو خاندان سے محبت کی وجہ سے؟ کوئی ایسا لیڈر ہے جس کی خاطر عوام اپنی جانیں تک قربان کرنے پر تیار ہوں؟
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 392 Articles with 484553 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More