انڈیا: گدھوں کیلیے ایوارڈ٬ یہی نہیں بلکہ---

بھارت کے علاقے کرناٹکا کے ایک مشہور سیاستدان اور مقامی جماعت کے سربراہ نے دو گدھوں کو محنتی جانور قرار دیتے ہوئے ان کی سخت محنت، ڈسپلن، تابعداری اور وفاداری پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اور بات یہی ختم نہیں بلکہ یہ سیاستدان مستقبل میں دیگر جانوروں کو بھی ایوارڈ سے نوازنے کا ارادہ رکھتے ہیں-
 

image


بھارتی سیاستدان واتل نگراج جو کہ چلوولی واتل پکشا کے صدر ہیں کا کہنا ہے کہ میں نے گدھوں، کتوں، گائے، بھینسوں جیسے مقامی جانوروں کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے نزدیک یہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار، محنتی، ڈسپلن اور تابعدار ہوتے ہیں۔

ایوارڈ کی یہ تقریب شہر کے وسط میں ہوئی واقع بس اسٹیشن پر منعقد ہوئی جہاں نگراج نے دو گدھوں کو راجیوت سوا ایوارڈ سے نوازا۔ اور اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گدھوں کو خوب سجایا گیا جس کے بعد نگراج نے انہیں رنگ برنگے موتیوں کی مالا اور شال پہنائی اور لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔
 

image

نگراج کا کہنا تھا کہ گائے کی عبادت اور جانوروں کا خیال رکھنا ہماری شاندار روایت اور ثقافت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانوروں کی ہمارے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں ہر سال اعزاز دوں گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An Indian politician has honoured two donkeys for their hard work and loyalty, it's been reported. The animals were presented with awards in the southern city of Bangalore by Vatal Nagaraj, who heads a regional political party, the NDTV website reports.