روس: بکتر بند گاڑی کا استعمال بطور ٹیکسی

روس کی نئی ٹیکسی دوسری عام ٹیکسیوں سے بالکل مختلف نظر آتی ہے- درحقیقت یہ ایک بکتر بند گاڑی ہے جسے ٹیکسی میں تبدیل کردیا گیا اور اب یہ دوسری ٹیکسیوں کی مانند سینٹ پیٹر برگ کی سڑک پر عام گھومتی نظر آتی ہے-

اگرچہ اس کا لال رنگ اور اس گاڑی پر نصب غیر فعال گن اس کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتا لیکن پھر بھی یہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے-
 

image


BRDM-2 Combat Command نامی یہ بکتر بند گاڑی 1963 اور 1989 میں سوویت یونین نے تیار کی تھی- اور اس پر 14.5 ایم ایم Vladimirov کی ہیوی مشین گن کے ساتھ ساتھ 7.62 ایم ایم کی کلاشنکوف بھی نصب کی گئی-

اس گاڑی کے حالیہ مالک نے جب اسے روڈ پر بطور ٹیکسی چلانے کا ارادہ تو اس وقت شہری حکومت نے انہیں اجازت نامہ دینے سے انکار کردیا لیکن ایک طویل مہم کے بعد آخر وہ چند شرائط پر لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے-

اس ٹیکسی کے بڑے سائز اور وزن کی وجہ سے اس گاڑی کا سینٹ پیٹر برگ کی تاریخی سڑکوں پر داخلہ ممنوع ہے-
 

image

اس ٹیکسی کے چند فوائد میں اس کا کشادہ انٹیریر اور بحری صلاحیت قابل ذکر ہے جس کی وجہ سے یہ نیوا دریا کے پار مسافروں کو کسی بھی پتے پر پہنچا سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Russia’s newest taxi is unlike any other you’ve ever seen – it’s actually an armored reconnaissance vehicle that’s been modified to roam the streets of St. Petersburg just like any other cab. Although it has been painted red, its military design and deactivated turret gun machine can hardly be camouflaged and the vehicle never fails to grab attention every time it passes by.