چکردار گھومنے والے ہوا کے جن

کسی صحرائی یا میدانی علاقے میں آپ نے ہوا کو چکردار گھومتے دیکھا ہو گا۔ بڑے بزرگوں کو کہتے سنا بھی ہو شاید کہ یہ جن یا چڑیل کے بچے کھیل رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ کوئی تذبذب کا شکار ہو چلئے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کھیلتے ہیں۔؟آخر یہ بھنور دار چکرکھاتی ہوا کیا ہے اور کیسے بنتی ہے؟ یہ چھوٹے شیطان ہوائی مرغولے جنہیں انگریزی زبان میں ڈسٹ ڈیول کہا جاتا ہے، ان کی کم سے کم لمبائی آدھے میٹر اور زیادہ دس سے ایک ہزار میٹر کی اونچائی تک گھومتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ چکردار ہوائی جن بہت منظم طریقے سے قائم رہتے ہوئے طویل فاصلے تک پہنچ جاتے ہیں۔بنیادی طور پہ اس کی حرکت عمودی ہوتی ہے اور اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ چکردار ہوا عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتی لیکن بڑے ہوائی مرغولے انسان اور املاک کو نقصان بھی پہنچا چکے ہیں۔یہ ہوا کہ چکر کھاتے مرغولے بڑے طوفانی بگولوں کی طرح ہی ہوتے ہیں اور یہ دونوں ہی عمودی حرکت کرتے ہیں۔بہت سے بڑے طوفانی بگولے کسی متوسط طوفان میں ہونے والی گرج چمک سے منسلک ہوتے ہیں، جبکہ دھول کے چکردار ہوائی مرغولے سورج کی دھوپ کی وجہ سے تشکیل پاتے ہیں اور ان کی تقریباً بڑے طوفانی بگولوں سے ملتی جلتی شکل ہوتی ہے۔ جنوب مغربی امریکہ کے کچھ علاقوں میں اسے ’’شیطان کا رقص‘‘ کہا جاتا ہے۔ کیلیفورنیا میں اسے ’’ریت کا دیو‘‘ یا ’’ ریت کا کھیل‘‘ کہا جاتا ہے۔ نواجو کے لوگ اسے روحوں یا بھوتوں کی سزا کہتے ہیں اور نواجو زبان میں اس کا نام’’چنڈی‘‘ ہے۔ اگر ایک چنڈی گھڑی کے گھماؤ کی سمت گھومے تو وہ نیک روح ہوتی ہے جب کے ضد گھماؤ کا مطلب ہے وہ بری روح ہے۔اسی دھول کی چکردار ہوا پر ایک کہانی ہے جس میں بری روح آسمان سے نازل ہوتی ہے اور چھوٹے چکردار دھول کا روپ دھار لیتی ہے اور زمین پر رہنے لگتی ہے۔سعودی عرب، کویت، قزاقستان اور اردن میں یہ چکردار دھول کئی سو میٹر بلندی پر پہنچ جاتی ہے، جسے جن، جنات، یا شیطان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔مصر میں اسے فاست ال عفریت یا ہوا کا بھوت کہا جاتا ہے۔ ایرانی لوگ اس طرح کی ہوا کو گرد باد یا چکردار ہوا کہتے ہیں۔ کینیا میں اسے’’نگوما سیا آکا‘‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے عورت کا شیطان۔برازیل میں اس چکر دار دھول کو ’’ پن چکی‘‘ یا کچھ تہذیبوں میں اسے ساکی رقص کہا جاتا ہے جو کہ ان تہذیبوں کا مذہبی رقص ہے۔ پرتگال کے لوگ اسے ریموینو کہتے ہیں جس کا مطلب ہے ’’ مسلسل گھومنے والا‘‘ان سب قصے کہانیوں سے ایک بات کی وضاحت تو ہوتی ہے کہ ہمارے اجداد اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق ان فطرتی مظاہر کو غیبی طاقت یا جن وغیرہ تصور کر لیتے تھے جس سے وہ ہر بار مزید توہمات کا شکار ہو جایا کرتے تھے۔ لیکن آخر کار یہ چکردار ہے کیا؟ ٹھنڈی ہوا جیسے ہی جگہ لینے کے لئے گرم ہوا کو دھکیلے گی، گرم ہوا سکڑتی جائے گی۔ گرم ہوا سکڑتے وقت پیچھے اندر کی جانب ہٹتے ہوئے مٹی دھول کو بھی اندر کی طرف سکڑتی ہوئی اپنے ساتھ کھینچ لے جائے گی جس سے ایک دائروی گھماؤ بن جاتا ہے۔ اس کھینچنے کے عمل سے جو مٹی یا دھول اندر دائرہ میں گھومے گی ۔ وہ اس دائروی گھماؤ کی دیواروں کا کام دیتی ہے جو کہ گھماؤ کے عمل کا تحفظ بھی کرتی ہیں۔ یہ ہوا شروعات میں عمودی گھومتی ہے جس کے بعد گرم ہوا ہلکی ہونے کی وجہ سے افقی جانب گھومتی ہوئی اٹھتی ہے اور پھر اوپر کی جانب سیدھی حرکت کرتی ہے۔ اگر صورت حال بالکل اس کے مطابق ہو تو ہوا گھومتی ہوئی چلنے لگتی ہے۔چکردار ہوا میں ثانوی بہاؤ اس طرح پیدا ہو گا کہ دیگر گرم ہوائیں نو تشکیل شدہ بھنور کے نیچے کھینچی چلی جائیں گی، جو کہ افقی باطنی رفتار تیز کرنے کی وجہ بنیں گی۔جتنی گرم ہوا نو تشکیل شدہ بھنور کی اوپر اٹھتی ہوا کی جگہ لینے کے لئے آئے گی، گھماؤ کا عمل مزید تیز ہوتا جائے گا جس سے بھنور میں مزید بڑھوتری ہونے لگتی ہے۔ ایک چکردار ہوا دھوئیں کی چمنی سے مماثلت رکھتا ہے چمنی اور چکردار دھول دونوں میں ہی گرم ہوا گھومتی ہے اور اوپر اٹھتی چلی جاتی ہے۔جیسے گرم ہوا اوپر اٹھتی ہے ٹھنڈی ہوتی ہے اور اپنی اچھال کھو دیتی ہے جب کہ نیچے گرم ہوا کا مزید اضافہ جاری رہتا ہے۔جیسے جیسے ہوا اوپر اُٹھے گی بھنور کے باہر موجود ہوا میں شامل ہوتی جائے گی۔ اس قانون کے مطابق ٹھنڈی ہوا واپس پلٹتی ہے اور گرم ہوا کی بیرونی اطراف کے خلاف توازن رکھنے کا کام کرتی ہے جس سے یہ تمام نظام مستحکم رہتا ہے۔عام طور پر چکردار دھول (کثافتی اثر)، زمینی سطح پر رگڑ کے ساتھ ساتھ آگے کی طرف حرکت پیدا کرتا ہے۔ چکردار دھول اس وقت تک خود کو برقرار رکھنے کے قابل ہوتا ہے جب تک اپنے اردگرد کی گرم ہوا کے قریبی ذرائع تک رسائی ممکن بناتا ہے۔ سطح کے قریب اگر انتہائی گرم ہوا دستیاب ہو گی تو یہ ٹھنڈی ہوا کو بھی ساتھ اندر کھینچ لے گی لیکن جیسے ہی ایک بار ایسا ہوا تو اس کا نتیجہ حیرت انگیز ہوتا ہے، چکردار دھول سیکنڈوں میں بکھر کے غائب ہو جاتی ہے۔ عموماً یہ اس وقت ہوتا ہے جب چکردار ہوا کی رفتار کم ہو یا چکردار ہوا ایسی سطح سے گزرے جہاں درجہ حرارت زیادہ ٹھنڈا ہو اسے بکھیرنے کا سبب بنتا ہے۔ زمین پر یہ چکردار ہوائیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔ اس ہوا کا قطر 3 فٹ سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس کے چلنے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 میل ( 70 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوتی ہے، اور ایک منٹ کے دورانیے میں یہ بن کے ختم بھی ہو جاتے ہیں۔ ٭…٭…٭
Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 258077 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More