میری آواز سنو

اسلام علیکم

کافی دنوں سے ہمارے ملک کے حالات خراب ہیں18 فروری 2008 کے بعد لوگوں کو امیدیں تھی کہ ہمارے ملک کے حالات ٹھیک ہیو جائیں گے لیکن افسوس کی بات کہ ہمارے سیاستدانوں نے صرف عوام کو بے وقوف بنانےاور ان کو جھوٹی امیدیں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ ہمارے سیاستدان خود ہی اپنا خون بہا کر خود ہی اس خون کے بہانے والوں کی تلاش کرنے کی صدا لگاتے ہیں۔ادھر غریب عوام مہنگائی سے مر رہی ہے ۔ اور ادھر صرٍف مہنگائی کی مزمت کرنے اور اسکے خلاف قراردیں منظورکرنے کے علاوہ اور کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔ عوام کو 2000 ہزار ہر مزدور کی تنخواہ تو بڑھانے کی خوشخبری سنا دی لیکن جب تک یہ قانون لاگو ہوگا تب تک شاہد یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ابھی تک لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لئے
صرف باتیں ہی کی ہیں لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

میری حکومت پاکستان اور اس کے سیاستدانو ں سے گزارش ہے کہ خدارا وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں
اور دیکھیں کہ ان کی وجہ سے کتنے گھروں کے چولہے برباد ہو رہے ہیں کتنی عوام گھر سے بے گھر ہو چکی ہیے

شکریہ
sajjad
About the Author: sajjadCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.