زندگی کا مقصد

دنیا کا بر انسان کامیابی چاہتا ہے۔ کامیابی اللہ پاک نے اپنے دین میں رکھی ہے۔ دین نام ہے اللہ پاک کے احکامات کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پہ بجا لانے کا۔ دین زندگی میں لانے کے لیے محنت سبب ہے۔

اسی محنت کو لے کر اللہ پاک نے ایک لاکھھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو دنیا میں بھیجا۔ جنہوں نے اپنے اپنے زمانے اور علاقے میں یہ محنت کی اور اپنی امت کو سکھائی۔ آخر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سارے عالم کا پیغمبر بنا کہ بھیجا۔ اب کوئی نبی نہیں آئے گا لہذا ختم نبوت کے صدقے میں ہر امتی کی ذمہ داری ہے کہ بحیثیت نائب نبی یہ دین سارے عالم میں پنہچائے۔ صحابہ کرام نے یہ ذمہ داری پوری کی اور ہم تک دین پنہچایا۔ اب یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ کس طرح اللہ پاک کا دیا ہوا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا پورا کا پورا دین ہماری اور سارے عالم کے انسانوں کی پوری کی پوری زندگی میں آجائے۔ تاکہ ہر انسان کامیاب ہو جائے۔

آئیے ہم سب مل کہ دین کی محنت کرے کا عہد کریں۔
Waseem Ahmed Arain
About the Author: Waseem Ahmed Arain Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.