فکاہیہ تحریروں پر مبنی کتاب ''کہے بغیر'' سے ایک اقتباس حقوقِ مرداں

حقوقِ مرداں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہا شادی کا معاملہ ،تو اس میں بهی مرد بیچارہ مظلومیت کی تصویر نظر آتا ہے۔ غریب صبح سے شام تک حصولِ معاش کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے اور پهر اپنی ساری کمائی لا کر '' ُلٹادے ٹهکانے لگادے اسے ''کہتے ہوئے بیوی کے ہاته پر رکه دیتا ہے ۔ہمارے یہاں رشتے سے ِمہر اور منہ دکهائی سے طلاق تک سب کچه مرد ہی کو دینا پڑتا ہے، یہاں تک کہ جہیز بهی لڑکی کا باپ ، یعنی ایک مرد کی دین ہوتی ہے۔اس سارے عمل میں خواتین صرف بچے جنم دیتی ہیں اور پهر ان کی کل ذمہ داری شوہر کو سونپ کر خود ٹی وی پر اسٹار پلس کے ڈرامے دیکهنے بیٹه جاتی ہیں ۔

﴿محمد عثمان جامعی﴾
فکاہیہ تحریروں پر مبنی کتاب ''کہے بغیر'' سے ایک اقتباس
M Usman Jamaie
About the Author: M Usman Jamaie Read More Articles by M Usman Jamaie: 36 Articles with 26750 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.