کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کی تعمیر

پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے ادارے بحریہ ٹاؤن نے اب پاکستان ہی کے شہر کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے-
 

image

گرینڈ جامع مسجد لاہور


مستقبل میں تعمیر کی جانے والی یہ دنیا کی تیسری بڑی مسجد انتہائی خوبصورت اور فن تعمیر کا اعلیٰ شاہکار ہوگی-

اس مسجد میں ایک میوزیم بھی قائم کیا جائے گا جس میں قرآن پاک کے قدیم نسخے رکھے جائیں گے-

کراچی میں تعمیر کی جانے والی دنیا کی تیسری بڑی مسجد میں بیک وقت 8 لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے-
 

image

یاد رہے کہ حال ہی میں بحریہ ٹاؤن ہی کی جانب سے لاہور میں تعمیر کی جانے والی دنیا کی ساتویں بڑی مسجد میں اس وقت 70 ہزار سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں- اس مسجد کو گرینڈ جامع مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Bahria Town has decided to construct world’s third largest mosque in the provincial capital, which, it is said, will be considered as another masterpiece of Islamic architecture. The mosque will have a capacity for 800,000 people to perform their prayers at a time.