پاگل جو بھوکی، ننگی، افلاس زدہ لٹی پاکستانی قوم کے لیے برابری،

پاگل جو بھوکی، ننگی، افلاس زدہ لٹی پاکستانی قوم کے لیے برابری، تعلیم، صحت، انصاف مانگتا ہے

سنا ہے ملک پاکستان کو لوٹ لوٹ کر کھانے والے چور، ڈاکو، ٹھگ سیاستدان عقل مند ہیں- وہ مافیا گروہ جو 1988 سے لے کر1999 تک اور پچھلے 6 سال سے عوام کا خون پی رہے ہیں بڑے ہی دانا ہیں۔ ملک پاکستان میں اقدار اور اخلاقیات کی پسماندگی کی انتہا کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ چور، ٹھگ، لٹیرے نواز شریف مافیا اور زرداری مافیا عقل مند کہلاتے ہیں؟

سیاستدانوں میں چوروں کا جتنا بڑا کا سرغنہ ہے وہ اتنا ہی بڑا عقل مند مانا جاتا ہے- اگر ملک پاکستان کو Aلوٹنے والے، عوام سے جان، مال، دال، چینی، بجلی، پانی اور ٹماٹر پیاز تک چھین لینے والے عقلند ہیں تو ایسے عقلمندوں کو تو میں جان سے مار ڈالوں، سمندر برد کردوں اور اگر ہو سکے تو ان کی نسلوں تک کو نہ چھوڑوں کہ آخر کار ان کی رگوں میں بھی لوٹ کھسوٹ کا مال رچا ہوا ہے۔

چور اور ڈاکو سیاست دان تو یہاں تک گرے ہوئے اور گھٹیا ہیں کہ ملک پاکستان میں یہ ہر ہر انسان کی قیمت لگاتے ہیں اور فخریہ کہتے ہیں یہاں ہر ایک کی ایک قیمت ہے۔ یہ ایسے بھیڑیے اور کتے نما انسان ہیں جو طوائفوں سے بھی برے اور گھٹیا ہیں۔ طوائف تو اپنا جسم بیچ کر کماتی ہے اور چور سیاست دان 18 کروڑ عوام کی جان، مال، دال، چینی، بجلی، پانی اور ٹماٹر پیاز تک بیچ کھاتے ہیں۔

میں آج تک یہ جان نہیں پایا کہ کیوں ملک پاکستان میں بھوک، افلاس اور غربت کی ماری عوام کی بات کرنے والا بے وقوف اور پاگل گردانا جاتا ہے؟ کیوں ایسا انسان جو دوسروں کے بھلے کی بات کرے وہ چور، ٹھگ عقل مندوں کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔

میرے لیے قابل احترام تو وہ ہو گا جو عوام کی بات کرے۔ میرا رہنما تو صرف اور صرف بھوکی، ننگی، افلاس زدہ لٹی پاکستانی قوم کے لیے برابری، تعلیم، صحت، انصاف ہی مانگ سکتا ہے- اگر غریبوں کا ہمنوا، ملک پاکستان کی شان اور آن عمران خان اپنا ذاتی نقصان کر کے سیاسی چوروں اور ٹھگوں کو للکار رہا ہے تو مجھے اس انسان سے بڑا عظیم انسان آج کے پاکستان میں نظر نہیں آتا۔
Chaudhry Muhammad Rashid
About the Author: Chaudhry Muhammad Rashid Read More Articles by Chaudhry Muhammad Rashid: 46 Articles with 28520 views Honest Person.. View More