آسمان سے عجیب و غریب اشیا کی بارش

آپ نے آسمان سے برفباری٬ اولے یا بارش برستی ضرور دیکھی ہوگی اور یہ کوئی خاص بات بھی نہیں- لیکن سوچیں اگر اس سب کے بجائے آسمان سے عجیب و غریب اشیا مثلاِ خون٬ مکڑیاں یا پھر کرنسی نوٹوں کی بارش شروع ہوجائے تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟- جی ہاں یہ کوئی افسانوی قصہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ دنیا کے مختلف مقامات پر آسمان سے عجیب و غریب اشیا کے گرنے کے واقعات وقوع پزیر ہوچکے ہیں-ایسے چند واقعات کا ذکر آپ آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیں گے:
 

مکڑیوں کی بارش
آسمان سے مکڑیوں کے گرنے کا واقعہ سنہ 2007 میں ارجنٹینا کے صوبے سالٹا میں پیش آیا- یہ بارش San Bernardo نامی پہاڑ پر ہوئی اور آسمان سے گرنے والی مکڑیاں مختلف رنگوں کی تھیں- ان مکڑیوں کا سائز تقریباً 4 انچ کے قریب تھا-

image


خون کی بارش
2008 میں ایک مقامی bacteriologist نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ کولمبیا کے علاقے Chocó. کے مقام La Sierra کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی پر خون کی بارش ہوئی ہے- اس کے چند نمونے تجزیے کے لیے قریبی قصبے Bagadó بھیجے گئے- اس گاؤں کے پادریوں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گناہ کا راستہ تبدیل کرنے ہوگا کیونکہ یہ خدا کی طرف سے ایک نشانی ہے-

image


اسٹار جیلی کی بارش
اسٹار جیلی فش کی یہ بارش 2009 میں اسکاٹ لینڈ میں ہوئی- نیشنل جیوگرافک کی جانب سے بنائے گئے سائنسدانوں پر مشتمل ایک کمیشن نے ان اسٹار جیلی کے ڈی این اے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے-

image


کیڑوں کی بارش
امریکہ کے Jennings پولیس ڈپارٹمنٹ کی ایک ملازم Eleanor Beal جب سڑک پار کر کے اپنے دفتر کی جانب بڑھ رہی تھیں تو انہیں لگا کہ کوئی چیز آسمان سے ان پر گری ہے- وہ کہتی ہیں کہ یہ عجیب و غریب کیڑے تھے- یہ کیڑے کہاں سے آئے تھے کوئی نہیں جانتا لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کیڑے قریب میں موجود سمندر سے آئے ہیں جو کہ 5 میل سے بھی کم فاصلے پر واقع تھا- اس نظریے کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ایسے ہی کیڑے ٹھیک اسی وقت سمندر پر بھی دیکھے گئے ہیں-

image


رنگ برنگی برفباری
یہ رنگ برنگ برفباری ماسکو سے 1400 میل کے فاصلے پر Omsk نامی خطے میں 2007 میں دیکھنے میں آئی- اس برفباری کا رنگ نارنجی٬ پیلا اور ہرا تھا-

image


مچھلیوں کی بارش
آسٹریلیا کا علاقہ Lajamanu صحرائی علاقے Tanami کے کنارے پر واقع ہے اور یہاں ایک نہیں بلکہ دو بار مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے- پہلا واقعہ 2004 میں پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ 2010 میں پیش آیا تھا- یہ منظر وہاں کے مقامی افراد کے لیے انتہائی خوفزدہ کردینے والا تھا- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سینکڑوں زندہ مچھلیاں آسمان سے ہم پر گرتی ہیں-

image


پیسوں کی بارش
2007 میں جرمنی کے ایک کار ڈرائیور نے کرنسی نوٹوں کو ہوا میں اڑتے دیکھا تو اس نے کار روک کر اس رقم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی- جب پولیس اس مقام تک پہنچی تو اسے کوئی خاص رقم نہیں ملی- آج تک اس رقم کے حقیقی مالک کا معلوم نہیں-

image


اسٹارلنگ پرندوں کی بارش
انگلینڈ میں ایک گاؤں Somerse کے قریبی کنویں کے پاس سینکڑوں اسٹارلنگ پرندوں کی بارش ہوئی لیکن یہ پرندے مردہ تھے- یہ حیرت انگیز واقعہ مارچ 2010 میں Julie Knight کے باغ میں پیش آیا-

image

تازہ گوشت کی بارش
آسمان سے تازہ گوشت کی بارش کا یہ حیرت انگیز واقعہ 9 مارچ 1976 کو Allen Crouch کے گھر کے نزدیک پیش آیا- ایلن کا کہنا ہے کہ اس وقت آسمان بالکل صاف تھا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے برف کے گولے گر رہے ہوں- دو افراد جنہوں نے یہ گوشت چکھا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ مٹن یا پھر ہرن کا گوشت ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We’re all familiar with the phrase “raining cats and dogs,” but what about fish and blood? But there have been reports of strange things falling from the sky. Some incidents have occurred more than once and are the result of natural causes. Others were more random and are less likely to repeat themselves.