پرویز مشرف کی دھمکی بھارت پر لرزہ طاری

بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پرویز مشرف نے حال ہی میں بھارت کے خلاف جو بیان دیا ہے، کلیجے میں ٹھینڈ پڑگی ہے، بلاول اور پرویز مشرف نے جس طرح بھارت کو للکارا ہے، اس سے پہلے کسی سیاستدان نے نہیں للکارا ہاں بھٹو صاحب نے کہا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ ایک ہزار سال تک لڑیں گے، بھارت کو دشمن سمجھنے والے بھٹو کا یہ جملہ آج تک نہیں بھولیں، بلاول نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت کو اسرائیلی ماڈل پسند ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت سمجھ لیں کہ پاکستان بھارتی گجرات کی تحصیل نہیں ہے، یہ ایک واضح پیغام نریندر مودی کے لیے ہے، یہ پیغام اسے گجرات کے دو ہزار مسلمانوں کے قتل عام کی یاد بھی دلائے گا، امریکہ میں مودی پر مقدمے سے بڑی یہ ایف آئی آر بیان ہے، جو اسے کیفر کردار تک پہنچائے گا،

عید سے لے کر اب تک پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں میں لا تعداد عام شہری شہید ہوچکے ہیں، جس میں عورتیں بچے جوان اور بوڑھے شامل ہیں، امریکہ اور بیرونی قوتیں بھارت کو اسرا‎ئیل جیسا کردار دے چکی ہے، بھارت نے کشمیر کو فلسطین پہلے ہی بنا رکھا ہے، اب پاکستان کو بھی فلسطین بنانے کی خواہش رکھتا ہے، لگتا ہے بھارت نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا پاکستان کی مسلح افواج پاک فوج کے جوان افسران اور یہ عوام قربانی دینا خوب جانتے ہیں۔ قربان ہونے کی سرمستی آدمی کو بہادر بناتی ہے، ماضی میں مسلمان جب کسی دشمن کے خلاف میدان جنگ میں اترتے تھے، تو کہتے تھے کہ یاد رکھو جتنا تم زندگی سے پیار کرتے ہوں، اس سے کئی گناہ زیادہ ہم موت سے پیار کرتے ہیں، واقعی موت تو برحق ہے، جب موت برحق ہے تو دشمن سے کیا ڈرنا،،

عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھارت کو للکارنے کے بجائے نواز شریف کو ہی دھمکی دے ڈالی کہ تم بھارتی ظالمانہ جارحیت پر خاموش کیوں ہوں، نواز شریف کی بھارتی جارحیت پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، نواز شریف اپنے کاروبار کو دیگر ممالک میں فروغ دینے میں مصروف ہے، ہمارے یہاں کارو بار حکومت کو کارو بار عشق بنانا بھی سیاست ہے، میاں صاحب کو بھارت کو واضح طور پر دھمکی دینا چاہیے تھی کہ وہ سرحدوں کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے سے باز آجائے ورنہ اسکا اانجام اچھا نہیں ہوگا، پاک فوج الرٹ ہے، عوام بیدار ہیں، صرف حکومتی اشارے کی منتظر ہے۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کشمیر کا موقف پیش کیا تو بھارتی لابی نے کہا کہ یہ تقریر آئی ایس آئی نے لکھی ہے، اب نواز شریف را کی لکھی ہوئی تقریر تو پڑھ نہیں سکتے تھے،

نریندر مودی کا اصل چہرا سامنے آچکا ہے، ان دونوں بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایک طرف سرحد پر کشیدہ صورتحال تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی دونوں ممالک کے درمیان آن لائن جنگ جاری ہے، دونوں ممالک کے ہیکرز بھی ایک دوسرے کے ملکی اداروں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنارہے ہیں، دونوں ملکوں کے ہیکرز چند روز میں ایک دوسرے کی درجنوں ویب سائٹس کو ہیک کرچکے ہیں، بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپزپارٹی کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا، تو جواب میں پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ کو ہیک کیا۔ پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ پر پاکستانی ہیکرز نے بہت خوبصورت پیغام انڈیا کو دیا ہے، جس کا متن کچھ یوں ہے،

اب ہمارا ہدف تمہاری تمام سرکاری ویب سائٹس ہیں، انشاء اللہ اب ہم بہت سے مسلم ہیکرز کے ساتھ مل کر تمہیں انٹر نیٹ کی دنیا سے نکال باہر کریں گے۔ جو کچھ تم ہمارے ساتھ کررہے ہوں اسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے، جموں کشمیر میں بھارتی گجرات میں مسلمانوں کا جو قتل عام تم کررہے ہوں، ہم سب دیکھ رہے ہیں، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھو ہم غافل نہیں ہے، ہم سوئے ہوئے نہیں ہم بیدار قوم ہیں، یاد رکھو تم ہمارے سائے کو بھی نہیں پکڑ سکتے، ہمارے جوان ہیکرز نے ملیالم فلموں کے ایکٹر موہن لال اور بھارتی مشہور گلو کار سونونگم کی ویب سائٹس پر حملے کرچکے ہیں، ایک طرف ہیکنگ کی جنگ جاری ہے، تو دوسری طرسوشل میڈیا پر بھی دونوں ملکوں کے یوزر بھی ایک دوسرے کے ملک پر تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں، خاص طور پر ٹوئٹر پر یہ جنگ زور و شور سے جاری ہیں، جہاں طعنوں اور الزامات پر مبنی ٹرینڈز عام ہیں،

اب مسٹر نریندر مودی کی جارحانہ تقریر کے الفاظ پڑھے مودی کہتے ہے کہ اب وقت تبدیل ہوچکا ہے، اور پاکستان کی پرانی عادت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر گزشتہ کئی روز سے جاری جارحیت پر نریندر مودی نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کی مثال پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ہی مورد الزام ٹہراتے ہوئے اپنی روایتی دشمنی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ہمارے جوانوں نے اپنے دفاع میں فائر کیا، ہم کہتے ہیں کہ مسٹر مودی اپنی حد میں رہو ہماری خاموشی کو امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھو، ہمارا ایک سپاہی آپ کے دس سپاہیوں پر بھاری ہے، ہمارا ایک فائٹر لڑاکا طیارہ آپ کے دس فائٹرز کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، الحمداللہ ہماری ایٹمی صلاحیت آپ سے دگنا بھاری ہیں، ہماری مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں اب پرویز مشرف نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت نہ روکنے پر ایٹمی بٹن دبانے کی دھمکی نے بھارت میں قیامت برپا کردی، اور دیوالی کی خوشیوں کو پھیکا کردیا،

بھارت میں سابق صدر آرمی چیف پرویز مشرف کے اس انٹرویو کو تمام بھارتی علاقائی اخبارات میں پہلے صفحے پر ہیڈ لائن کے انداز میں شائع کیا گیا۔ اور تمام بھارتی نیوز چینلز پر گزشتہ شب اسے ہیڈ لائن کے طور پر چلایا گیا۔ اس پر بھارتی دفاعی سیاسی اور خارجہ امور کے تجزیہ کاروں اور ماہرین کے تبصرے جاری ہیں، اور بھارتیوں نے مشرف کے اس بیان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہیں، یہ تو انکی روایتی عادت ہیں پرویز مشرف کی اس دھمکی نے بھارت پر لرزہ طاری کردیا ہے،

ہمارے پاس جذبہ ایمان ہے، جب جذبہ ایمان بیدار ہوں تو دشمن کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس پاک سرزمین کا نہ پہلے کچھ بگاڑ سکی ہیں، اور نہ اب کچھ بگاڑ سکتی ہیں، یہ قوم ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوتی ہیں لکھا ہے اس زمیں پہ شہیدوں نے لہو سے ہمارے ایک ایک سپاہی کی رگوں میں جذبہ شہادت دوڑتا ہے، ہمارا ایک ایک سپاہی خیبر شکن ہے،
 
Mohsin Shaikh
About the Author: Mohsin Shaikh Read More Articles by Mohsin Shaikh: 69 Articles with 55433 views I am write columnist and blogs and wordpress web development. My personal website and blogs other iteam.
www.momicollection.com
.. View More