کیا 18 کروڑ عوام کو “لٹیرا شاہی“ سے نِجات مل سکے گی؟

متحدہ ہندوستان میں پاکستان کی جنگ لڑنے اور جیتنے والے “مسلم آل انڈیا لیڈرز“ کو ایک سازش کے تحت ابتداء ہی میں پاکستان کے اقتدار سے محروم کرکے، مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنوا کے، پاکستان کی آبادی کی اکثریت سے نِجات حاصل کرکے، اور اصول پرست افسران کو فارغ کرکے ایک مخصوص لابی ملک و قوم کے مالی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ جمہوریت کو منصوبہ بندی کے تحت تماشا بنا دیا گیا ہے۔ “تقسیم کرو اور حکومت کرو“ کے تحت 18 کروڑ عوام کی قسمت سے کھیلا جارہا ہے۔ ہر اہلِ اقتدار اپنی باری پر قومی خزانے کی بندر بانٹ کا “فریضہ“ ادا کرتا ہے اور لوٹ کا مال اپنی پُشتوں کی عیش و عشرت کے لئےبیرونِ ملک ٹرانسفر کرتا ہے۔

انہیں پاکستان یا اسکے عوام کے مقدر کی بالکل پرواہ نہیں ہےکہ انکی ان حرکتوں سے انکا کیا انجام ہوگا۔ پاکستان خدا نخواستہ اپنی آزادی کھو بیٹھے گا تو بھی انکا کچھ نہیں بگڑے گا۔ وہ آنے والی خکومت کے درباری بن جائینگے اور بدستور عوام کا خون چوستے رہیں گے۔

سوال یہ ہے کہ ان انسانی جونکوں سے کس طرح نجات حاصل ہوگی؟۔ عوام کے شعور میں جس تیزی سے بیداری کی لہر آرہی ہے اس سے امّید ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد اس قوم کی حالت بدلنے والا ہے۔ پردہ اُٹھنے کی منتظر ہے نگاہ۔ راقم کی ناقص رائے میں کوئی ناصح ضرور آئے گا جو “قراردادِ مقاصد“ و آئینِ پاکستان پر لفظ بہ لفظ عمل کرائے گا اور تمام مخالفین کو کچل کر رکھ دے گا۔ کیونکہ اب پاکستان میں قوم کے مجرموں سے نرمی اور نام نہاد روشن خیالی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔
طفر عمر خاں فانی
About the Author: طفر عمر خاں فانی Read More Articles by طفر عمر خاں فانی: 38 Articles with 39174 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.